کیا آپ کو انٹرنیٹ پر سامنے آنے والی پہلیوں کا جواب دینا پسند ہے، تو اوپر موجود تصویر بہترین ثابت ہوگی۔
جی ہاں اوپر موجود تصویر میں چھپا سوال ذہنی آزمائش کے لیے بہترین ثابت ہوگا۔
آپ کو بتانا ہے کہ اس تصویر میں آپ کے سامنے 4 ٹائیگر موجود ہیں۔
مگر آپ کو بتانا ہے کہ درحقیقت اس تصویر میں ٹائیگر کے کتنے چہرے چھپے ہوئے ہیں؟
پہلی نظر میں تو آپ کو 4 ٹائیگر نظر آئیں گے مگر حقیقت تو یہ ہے کہ یہ تعداد کافی زیادہ ہے۔
کچھ عرصے قبل اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا تھا اور اس نے لوگوں کے دماغ دنگ کر دیے تھے۔
اس تصویر میں متعدد مقامات پر ٹائیگرز کے چہروں کو ہوشیاری سے چھپایا گیا ہے۔
اس طرح کی پہیلیاں ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔
تو بتائیں اس تصویر میں آپ کو ٹائیگرز کے کتنے چہرے نظر آ رہے ہیں؟
ایسا کہا جاتا ہے کہ محض ایک فیصد افراد ہی اس درست تعداد کو بتانے میں کامیاب ہوتے ہیں۔
اگر اب بھی جواب معلوم نہیں ہوسکا تو چلیں ہم ہی بتا دیتے ہیں کہ اس میں 16 چہرے موجود ہیں۔
جی ہاں واقعی 4 نمایاں چہروں کے ساتھ ساتھ 5 چہرے درختوں کی شاخوں پر، 2 بائیں جانب کے درخت کے موٹے تنے پر، ایک تنے کے بائیں جانب سبزے میں، ایک اسی تنے کے نیچے زمین پر، 2 چہرے ٹائیگرز کے بچوں کے نیچے موجود موجود پتھروں پر جبکہ ایک کھڑے ہوئے بڑے ٹائیگر کے برابر میں پتوں کی شکل میں موجود ہے۔


























Leave a Reply