محکمہ موسمیات نے کراچی کا موسم آج بھی گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم، مرطوب اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد رہا، شہر میں اس وقت جنوب مغرب سے 23 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ شہر میں کبھی کبھار تیز ہوائیں چلنےکا بھی امکان ہے۔


























Leave a Reply