اگر پہیلیوں کی بات کی جائے تو بہترین پہیلی وہ ہوتی ہے جو آپ کو سوچنے پر مجبور کر دے۔
ایسی پہیلی کو حل کرنے کے لیے سادہ منطق کی بجائے ذرا ہٹ کر سوچنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ریاضی کی پہیلیاں ریاضی کے مسائل جیسی نہیں ہوتیں اور اسی وجہ سے انہیں حل کرنا بیشتر افراد کو پسند ہوتا ہے۔
تو اسی طرح کی یہ پہیلی بھی ہے جس میں آپ کو بتانا ہے کہ اوپر تصویر میں موجود آخری گھڑی میں کیا وقت ہونا چاہیے۔
تو آپ کا جواب کیا ہے؟ ویسے یہ جان لیں کہ اس کا کوئی سادہ جواب نہیں۔
مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ جواب آپ کی آنکھوں کے سامنے ہی ہے بس سوچ کا دائرہ بڑھانے کی ضرورت ہے۔
جیسا آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ بائیں جانب موجود پہلی گھڑی میں 9:05 بجے ہیں، دوسری گھڑی میں 8:53، تیسری میں 8:29 اور نیچے بائیں جانب چوتھی گھڑی میں 7:53 بجے ہیں، جبکہ آخری گھڑی میں سوالیہ نشان موجود ہے اور آپ کو بتانا ہے کہ وہاں کیا وقت ہوگا۔
یعنی ہر گھڑی کا وقت مختلف ہے مگر سب میں ایک تعلق موجود ہے جس کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔
تو جواب دینے کے لیے تصویر کو غور سے دیکھیں اور سوچ کر جواب دیں۔
کیا آپ نے اس کا جواب تلاش کرلیا؟
اگر نہیں تو چلیں ہم ہی بتا دیتے ہیں اور اگر آپ غور کریں تو معلوم ہوگا کہ ہر گھڑی کے وقت میں ایک خاص فرق رکھا گیا ہے اور پہلی میں 12، دوسری میں 24، تیسری میں 36 منٹ کا فرق ہے۔
مثال کے طور پہلی گھڑی میں 9:05 بجے ہیں، تو دوسری گھڑی میں 12 منٹ کم کرنے سے 8:53، تیسری میں 24 منٹ کی کمی سے 8:29 جبکہ اسی طرح چوتھی گھڑی میں 36 منٹ کمی سے 7:53 بجے ہیں۔
تو اس فرق کو مدنظر رکھا جائے تو آخری گھڑی میں 48 منٹ کی کمی کی جائے گی اور سوالیہ نشان کی جگہ 7:05 لکھا نظر آئے گا۔























Leave a Reply