Skip to content
  • Saturday, 18 April 2026
  • 7:53 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ملک میں تیل کی قلت نہیں، پڑوسی ملک میں پیٹرول کیلئے قطاریں لگی ہیں: عطا تارڑ

حالیہ پوسٹس

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
  • ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
  • لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
  • ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
Headline تازہ ترین

ملک میں تیل کی قلت نہیں، پڑوسی ملک میں پیٹرول کیلئے قطاریں لگی ہیں: عطا تارڑ

DAILY MITHAN Apr 6, 2026 0

[ad_1]

ملک میں تیل کی قلت نہیں، پڑوسی ملک میں پیٹرول کیلئے قطاریں لگی ہیں: عطا تارڑ

وزیراعظم نے وزرا کی تنخواہیں کاٹیں، گاڑیاں کم کیں لیکن عوام کیلئے پیٹرول کی قلت نہ ہونے دی: وفاقی وزیر— فوٹو: اسکرین گریب

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ  نے کہا ہے کہ ملک میں تیل کی قلت نہیں، پڑوسی ملک میں پیٹرول کیلئے قطاریں لگی ہیں لیکن موجودہ صورتحال میں حکومت نے ملک میں پیٹرول کی قلت نہیں ہونے دی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ مشرقی ہمسایہ ملک میں پیٹرول کیلئے لائنیں لگی ہوئی ہیں اور پیٹرول دستیاب نہیں، خطے کے کئی ممالک میں پیٹرول کی قلت ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں حکومت نے ملک میں پیٹرول کی قلت نہیں ہونے دی، وزیراعظم نے بروقت نوٹس لیا اس لیے پیٹرول کی قلت پیدا نہیں ہوئی،  جنگ کی وجہ سے سپلائی لائن متاثر ہونے کے باعث پیٹرول کی قیمتیں اوپر گئیں، پیٹرول کے استعمال میں ہم سب کو احتیاط کے ساتھ چلنا ہوگا۔

عطاتارڑ کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے وزرا کی تنخواہیں کاٹیں، گاڑیاں کم کیں لیکن عوام کیلئے پیٹرول کی قلت نہ ہونے دی، چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت تمام قومی قیادت کو گزشتہ روز اکٹھا کیا گیا، قومی قیادت کو بتایا گیا کہ اب حکومت کیلئے مہنگائی کا بوجھ اٹھانا مشکل ہوگیا ہے اور مشاورت کے بعد پیٹرول کی قیمت میں اضافہ اور سبسڈی کا نظام واضح کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو سبسڈی ملنے سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم نے کہا ہے کہ تب تک چین سے نہیں بیٹھوں گا جب تک عوام خود کو محفوظ محسوس نہ کریں، عوام کو ریلیف دینے کیلئے وزیراعظم روز وزرا سے کارکردگی کا پوچھتے ہیں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کیلئے ڈیجیٹل والٹ کا انتظام کیا جارہا ہے۔

عطاتارڑ کا کہنا تھاکہ عوام کے تحفظ کیلئے دن رات کوشش کریں گے، ان مشکل حالات میں کہنا چاہتے ہیں کہ ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، کوشش ہے کہ مشکل حالات میں عوام کیلئے سہولت پیدا کیا جائے، تیل کی قلت ہمارا مسئلہ نہیں، اس کی قیمت مستحکم رکھنا چیلنج تھا، تیل کی قیمتیں نہ بڑھانے سے لوگوں کی عید اچھی گزری۔

وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا تھاکہ حکومت غریب آدمی اور کاشتکار کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے، بس مالکان کو اس شرط پر سبسڈی دی جا رہی ہے کہ کرائے نہیں بڑھائے جائیں گے  اور مال بردار گاڑیوں کو اس لیے سبسڈی دی جا رہی ہے ، اشیائے ضروریہ مہنگی نہ ہوں۔

انہوں نے کہاکہ 129 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں سے کاٹ کر عوام کو دیے گئے، وزیراعظم نے مڈل کلاس کو ریلیف دینے کیلئے پیٹرول کی قیمت 80 روپے کم کی، عوام کو بھی پیٹرول کا استعمال سوچ سمجھ کر کرنا ہوگا۔

[ad_2]

Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ کا بعض نیٹو ممالک کو ایران جنگ میں حمایت نہ کرنے پر سزا دینے پر غور : امریکی جریدہ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
فلوریڈاکے گورنرنے ریاست میں شریعہ قانون اور دہشتگرد گروہوں پر پابندی لگادی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران جنگ میں خدا امریکا کی مددکررہا ہے، صدر ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
کسی بھی وجہ سے صورتحال غیرمتوقع ہوئی تو ایران پر پہلے سے زیادہ طاقتور حملے ہونگے: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی عوام صرف آزادی چاہتے ہیں وہ تکلیف بھگتنے کیلئے بھی تیار ہیں: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی باکسر سمیر خان نے بھارتی جھنڈا زمین سے اٹھا کر اسپورٹس مین اسپرٹ کی مثال قائم کردی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
امریکا نے فیصلہ کن آپریشن کیا، ایران کو جنگ بندی کیلئے گڑگڑانا پڑا: امریکی وزیر جنگ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی، حزب اللہ رہنما کے بجائے اپنے ہی حامی کو ہلاک کردیا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر شدید حملے، 254 افراد جاں بحق، 1100 سے زائد زخمی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
غزہ میں جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی فوجیوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
سیز فائرکی خلاف ورزیاں امن عمل کی روح کو متاثرکر رہی ہیں، تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں: وزیراعظم
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
خیرپور میں منکی پاکس کی وبا کی وفاقی سطح پر تحقیقات، ماہرین کی ٹیم اسلام آباد سے روانہ
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے: ایرانی میڈیا
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا بھر میں ایرانی سفارتخانوں نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو مذاق میں اُڑا دیا، ٹوئٹس وائرل
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
ایران جنگ بندی کیلئے امریکا نے پاکستان پر دباؤ ڈالا، ٹرمپ 21 مارچ سے جنگ بندی کے خواہاں تھے: برطانوی اخبار
DAILY MITHAN Apr 8, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام خصوصی مہمان ہونگے: محسن نقوی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکا ایران جنگ بندی سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے: پاکستانی سفیر
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کل رات پاکستان پہنچیں گے: ذرائع
DAILY MITHAN Apr 8, 2026