Skip to content
  • Saturday, 14 March 2026
  • 12:07 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ایران و امریکا کا جنتر منتر!

حالیہ پوسٹس

  • لوک فنکارہ مائی فاطمہ 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
  • ایسوسی ایشن صدر نے سانحے میں ہلاکتوں کا ذمہ دار ریسکیو کے سست انتظامات کو ٹھہرا دیا
  • یو اے ای سے اسرائیلیوں کا انخلاء مکمل، 600 اسرائیلی تل ابیب پہنچ گئے
  • امریکا کا ایران کے اسکول پر حملہ جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہے: ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ
  • روسی تیل پر پابندیوں میں نرمی، یورپی رہنماؤں کی امریکا پر کڑی تنقید
Headline تازہ ترین

ایران و امریکا کا جنتر منتر!

DAILY MITHAN Mar 14, 2026 0


امیر حمزہ: اے عمرو، اے عیاروں کے عیار دیکھ امریکا کا کیا حشر ہوا اب وہ اور اسرائیل مردود دونوں اپنے زخم چاٹ رہے ہیں ایران میں وہی حکومت قائم ہے عوام کے حوصلے بلند ہیں اور وہ امریکا اور اس کیخلاف لمبی جنگ کیلئے تیار ہیں امریکی اڈوں والے عرب ممالک کو پہلی بار پتہ چل رہا ہے کہ امریکی اڈے تو عذاب ہیں امریکا نہ انکی مدد کو آیا ہے اور نہ ہی کچھ کر سکتا ہے ایران یہ جنگ جیت چکا ہے۔

عمر و عیار:اے صاحب قِران، اے سعد مشتری اور مبارک زحل کے کامیاب استعارے! آپ کی باتوں میں وزن ہے مگر یہ جذباتی اور روحانی فتح ہے مادی فتح تو امریکا کو ہوئی ہے ایرانی قیادت اور شہریوں میں سے ہزاروں شہید ہو گئے اور امریکی نصف درجن سے بھی کم مرے ہیں، ایران میں ہر جگہ بمباری ہو رہی ہے اورایرانی میزائل حملے برادر مسلم ممالک پر ہو رہے ہیں امریکا تو دور بیٹھا ہے اس کا کیا نقصان ہوا ہے۔

امیر حمزہ:اے عمرو، تم تو عیاری اور دنیا داری میں سب کچھ فراموش کر بیٹھے مشرق وسطیٰ میں پہلی دفعہ اسرائیل اور امریکا کا ناطقہ بند ہوا ہے ایران کو دیکھو اور امریکا کی سپر پاور کو دیکھوپھر بھی ایران نےکیا خوب مقابلہ کیا ہے؟ امریکا کی شان اور رعب داب سب خاک میں مل گئے صدر ٹرمپ کا پہلی بار غرور ٹوٹا ہے۔

عمر و عیار:اے صاحب قِران، اے بادشاہوں کے بادشاہ آپ کا فرمان بجا مگر ایران کی آگے بڑھ کر لڑنے کی حکمت عملی نے غزہ، لبنان، شام، لیبا اور عراق میں مزاحمت ہی ختم کروا دی ہے اب تو یہاں اسرائیل اور امریکا کی بالا دستی چل رہی ہے ایران کی طاقت و قوت ختم ہو چکی ہے اس کے پاس میزائل تو ہیں لیکن میزائل لانچر تباہ ہو رہے ہیں، ایران یہ جنگ ہار چکا ہے۔

امیر حمزہ:اے عمرو، سن لو، ایرانی حکومت جانے والی نہیں ہے ایران کی علم الاعداد میں قدر 9 ہے جو سب سے عظیم تر تصور ہوتا ہے، فارسی اور عربی آسٹرالوجی میں ایران کبھی شکست نہیں مانے گا امریکا کا عدد 5ہے یہ ٹیکنالوجی اور اختراع کا عدد ہے امریکا ٹیکنالوجی میں ایران کو شکست دے سکتا ہے مگر ایران کے 9کا عدد یہ بتاتا ہے کہ ایران کی اولوالعزمی کو کوئی شکست نہیں دے سکے گا، عمرو! خوابوں کی دنیا سے نکلو، امریکی پروپیگنڈے اور یہودی ذرائع ابلاغ کے جھوٹ کو چھوڑ و ایران نے سب کو ناکوں چنےچبا دینے ہے۔

عمر و عیار:اے پہلوان عظیم، ستارے ہوں یا جن، جادو ہو یا منتر، سب آپ کے اشارے کے منتظر رہتے ہیں، بات روحانی نہیں مادی ہے، بات دین کی نہیں دنیا کی ہے، ایران اپنے مسلم برادران پر ہی میزائل داغ رہا ہے کبھی قطر ، کبھی سعودی عرب اور کبھی ابوظہبی پر ان حملوں سے مسلم دنیا کمزور ہو رہی ہے یا مضبوط ؟

امیر حمزہ: عیار کم ظرفی سے کام نہ لو، ایران امریکی اڈوّں والے مسلم ممالک کو نقصان پہنچا ئے تو جائز ہے، امریکا ایران پر حملہ آور ہے تو ظاہر ہے امریکا کے جو بھی اثاثے ہیں ان پر حملہ تو سو فیصد جائز ہے۔

عمرو عیار : اے میرے امیر! اے شاہوں کے شاہ! نہ ایران نے اپنا کچھ چھوڑا ہے نہ مسلم دنیا کا کچھ چھوڑا ہے اب اسرائیل اور امریکا کا کوئی مخالف مڈل ایسٹ میں بچا ہی نہیں جس طرح اسامہ بن لادن اور طالبان نے بالآخر اسلامی دنیا کو نقصان پہنچایا اسی طرح ایران نے فلسطین کے دو ریاستی حل کے راستے میں حماس کو مزاحم کیا۔ اس کا اسرائیل کو فائدہ ہوا فلسطین کی ریاست بننے کی بجائے اب گریٹر اسرائیل کی بات ہو رہی ہے ایران نے فلسطینیوں کی اصل نمائندہ تنظیم پی ایل او اور اس کے سربراہ محمود عباس کو صفر کر دیا ہے حماس کو اٹھانے کایہی مقصد تھا جس کا فائدہ اسرائیل ہی کو ہوا۔ لبنان خوشحال ملک تھا وہاں کے عیسائی بھی اسرائیل مخالف تھا اب لبنان بھی حزب اللہ کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر ہے شام میں کیا ہوا، ISISکا قبضہ ہوا اور اب شام بھی بالواسطہ طور پر امریکی کیمپ میں شامل ہے، لیبیا اسرائیل کا بڑا مخالف تھا اب وہاں نہ کوئی حکومت ہے اور نہ امن وامان۔ انارکی کا فائدہ اسرائیل کو ہے نہ کہ مسلم دنیا کو، مسلم دنیا کو کب اصل فائدہ اور اصل نقصان کا پتہ چلے گا۔

امیر حمزہ: اے عیّار، مسلمانوں نے بالآخر فتح یاب ہونا ہے ایران نے تو مزاحمت کا ابھی آغاز ہی کیا ہے امریکا کا زوال شروع ہو چکا ہے صدر ٹرمپ نے اپنی بے وقوفیوں سے تباہی کا سامان کرلیا ہے یورپ الگ کھڑا ہو گیا ہے مڈٹرم انتخابات میں صدر ٹرمپ کے حالات خراب لگتے ہیں امریکا کا دنیا پر کنٹرول ختم ہو رہا ہے اب مسلم دنیا انگڑائی لے چکی ہے اگلا دور اسی مسلم دنیا کا ہے۔

عمرو عیار: اے امیر! خواہش تو میری بھی یہی ہے مگر حقائق بڑے تلخ ہیں، مسلم دنیا میں نہ علم ہے نہ سائنس اور نہ ٹیکنالوجی، امریکا نے زمین پر ایک بھی فوجی اتارے بغیر ایران میں تباہی پھیلا دی ہے، مسلم دنیا 70 سال پہلے 56 آزاد خود مختار ملکوں پر مشتمل تھی اب آزادی اور خود مختاری تو ہوا ہو گئی، ایران کی مزاحمت ، اسرائیل اور امریکا کو گھیرنے کیلئے تھے لیکن ایران کی حکمت عملی ناکام ہونے سے مسلم دنیا 70سال بعد پھر سے کمزور ہو کر رہ گئی۔

امیر حمزہ: اے عمرو، مشتری اور زحل کا 2020 میں بیس سال کے بعد ملاپ ہوا تھا کووڈ جیسی تباہی آئی دنیا کے طور اطوار بدل گئے اب اگلا ملاپ 2040 کو ہونا ہے اسوقت تک ایران کو کچھ نہیں ہو گا 2040 میں مشتری اور زحل ملیں گے تو امریکا کے 5 کا عدد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گا اس کی عالمی قیادت جاتی رہے گی تباہی کا آغاز ہو چکا آگے دیکھتے جائو۔

عمر و عیار:اے صاحب قِران،  آپ سے زیادہ ستاروں کا علم کسی کو نہیں مگر اب تو ستاروں پر کمندڈل چکی مریخ کا ذرہ ذرہ خلا بازوں کی نظر میں ہے مشتری اور زحل کی نقل و حرکت بھی کسی سے چھپی نہیں اب انسانوں کی دنیا ستاروں سے متاثر نہیں ہوتی، ستارے اور سیاروں کو انسان متاثر کریں گے پیمانے بدل گئے انداز بدل گئے، مسلم دنیا کے علم الاعداد اور علم نجوم کی کوئی سائنسی حیثیت اور قدر نہیں امیر تیمور اور مغل بادشاہ ہمایوں جن ستاروں کی چال دیکھ کر کاروبار مملکت چلاتے تھے وہ ستارے تو بیچارے خود مجبور ہیں وہ اس قدر محصور ہیں کہ اپنی لائن سے ہٹ نہیں سکتے، اصل علم اب سائنس اور ٹیکنالوجی ہے باقی نجوم کے علوم صرف واہمہ ہیں۔

امیر حمزہ:اے عیاروں کے عیار۔ ابھی سائنس خود نامکمل ہے خدائی علوم اور مذہبی احکامات کا درجہ سپر یم ہے سائنسی تھیوریاں بدلتی رہتی ہیں خدائی احکامات نہیں بدلتے، امریکا مصنوعی لیڈر ہے جبکہ اسلام خدا کا آفاقی پیغام ہے، جھوٹے خدا اور جھوٹے مذہبوں کا بیڑہ عرق ہو کہ رہنا ہے۔

عمر و عیار:اے شاہوں کے شاہ، حقیقت کی دنیا کو دیکھیں خدائی احکامات سائنس اور ٹیکنالوجی کی تعلیم سے نہیں روکتے مسلم دنیا اوہام سے نکل کر اس طرف نہیں آتی تو شکست ہمارے انتظار میں کھڑی ہے۔


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
لوک فنکارہ مائی فاطمہ 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
DAILY MITHAN Mar 14, 2026
تازہ ترین
ایسوسی ایشن صدر نے سانحے میں ہلاکتوں کا ذمہ دار ریسکیو کے سست انتظامات کو ٹھہرا دیا
DAILY MITHAN Mar 14, 2026
Headline تازہ ترین
یو اے ای سے اسرائیلیوں کا انخلاء مکمل، 600 اسرائیلی تل ابیب پہنچ گئے
DAILY MITHAN Mar 14, 2026
تازہ ترین
امریکا کا ایران کے اسکول پر حملہ جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہے: ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ
DAILY MITHAN Mar 14, 2026
Headline تازہ ترین
روسی تیل پر پابندیوں میں نرمی، یورپی رہنماؤں کی امریکا پر کڑی تنقید
DAILY MITHAN Mar 14, 2026
تازہ ترین
آبنائے ہرمز کی بندش سے روسی تیل کی مانگ بڑھ گئی
DAILY MITHAN Mar 14, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا میں پُرتشدد جرائم میں ملوث 10 بھارتی شہری گرفتار
DAILY MITHAN Mar 14, 2026
Headline تازہ ترین
ایران بھر میں یوم القدس پر ریلیاں، صدر اور وزیر خارجہ سمیت لاکھوں افراد کی شرکت
DAILY MITHAN Mar 14, 2026
تازہ ترین
سی ٹی ڈی کا لکی مروت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ،6 دہشتگرد ہلاک
DAILY MITHAN Mar 14, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش کیخلاف متنازع رن آؤٹ، سلمان علی آغا کا ردعمل سامنے آگیا
DAILY MITHAN Mar 14, 2026
Headline تازہ ترین
فاسٹ بولر زمان خان انجری کا شکار، پی ایس ایل میں شرکت مشکوک
DAILY MITHAN Mar 14, 2026
تازہ ترین
آج امریکی افواج نے ایران کے خارک جزیرے اور فوجی اہداف پر مشرق وسطیٰ کے طاقتور ترین حملے کیے: ٹرمپ
DAILY MITHAN Mar 14, 2026
تازہ ترین
پاک فوج نے افغان طالبان کے ڈرون حملے ناکام بنادیے
DAILY MITHAN Mar 14, 2026
تازہ ترین
ہمیں معلوم ہے مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہیں: نائب امریکی صدر
DAILY MITHAN Mar 14, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ نے ایران کا افزودہ یورینیم روس منتقل کرنےکی پیوٹن کی پیشکش مسترد کردی
DAILY MITHAN Mar 14, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا نے ایران پر مزید حملوں کیلئے ‏بی 2 بمبار طیارے روانہ کردیے
DAILY MITHAN Mar 14, 2026
تازہ ترین
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں مزید 5 ہزار فوجی تعینات کرنےکا اعلان
DAILY MITHAN Mar 14, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے جھٹکے
DAILY MITHAN Mar 14, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایک ہزار 348 ایرانی شہید اور 17ہزار سے زائد زخمی ہوئے: رپورٹ
DAILY MITHAN Mar 14, 2026
تازہ ترین
امریکا نے سپریم لیڈر سمیت 10 اہم ایرانی رہنماؤں کے بارے میں معلومات دینے پر 10 ملین ڈالر انعام کا اعلان کر دیا
DAILY MITHAN Mar 13, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے فیول کوٹے میں 25 فیصد کمی کردی
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
پاکستان
لاہور میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ کلامی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
سندھ کی تمام سرکاری ونجی جامعات میں 16 سے 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا حکم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026