امریکا نے ایران پر مزید حملے کرنےکیلئے بی 2 بمبار طیارے روانہ کردیے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ بی ٹو بمبار طیارے روانہ کرنے کا مقصد طویل فاصلے سے حملہ کرکے نہ صرف ایرانی حکومت سے لاحق خطرے کو ختم کرنا ہے بلکہ مستقبل میں اس کی دوبارہ طاقت بحال کرنے کی صلاحیت کو بھی ختم کرنا ہے۔
اس سے قبل امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دعویٰ کیاکہ ایرانی رجیم کے رہنما زیر زمین جا چکے ہیں کیونکہ آج سب سے سخت حملے ہوں گے، ہم نہیں رکیں گے، آبنائے ہرمز میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر دنیا کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
امریکی وزیر دفاع نے بتایا کہ ایران پر روزانہ اوسطاً ایک ہزار سے زیادہ حملے کیے جا رہے ہیں، یہ حملے امریکی فضائیہ اور اسرائیلی فضائیہ نے مشترکہ طور پر انجام دیے، حملوں کے بعد ایران کی فوجی طاقت نمایاں طور پر کمزور ہو چکی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کا مقصد ایران کی تمام اہم فوجی صلاحیتوں کو مکمل طور پر تباہ یا غیر فعال کرنا ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ جلد ہی ایران کی دفاعی صنعت سے وابستہ کمپنیوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔


























Leave a Reply