وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے 2 ڈرون کو سکیورٹی فورسز نے مار گرایا۔
وزارت اطلاعات کے مطابق فتنہ الخوارج کے 2 ڈرون کو سکیورٹی فورسز نے کامیابی سے روک لیا اور مار گرایا۔
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ اس دہشت گرد تنظیم کو افغان طالبان حکومت کی سرپرستی حاصل ہے اور سکیورٹی فورسز نے الیکٹرانک کاؤنٹر میژرز کے ذریعے ڈرون مار گرائے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق کسی فوجی یا دیگر بنیادی ڈھانچے کو نشانہ نہیں بنایا گیا، ڈرون کو مار گرانے سے گرنے والے ملبے کی وجہ سے معمولی نقصان ہوا۔
وزارت اطلاعات نے بتایاکہ طالبان حکومت کے دعوؤں کے ساتھ ہمیشہ کی طرح کوئی قابلِ تصدیق ثبوت موجود نہیں، افغان طالبان رجیم متعدد دہشت گرد تنظیموں کو پناہ اور معاونت فراہم کر رہی ہے اور ان دہشت گرد تنظیموں میں بھارتی حمایت یافتہ ایف اے کے اور ایف اے ایچ بھی شامل ہیں۔


























Leave a Reply