کراچی: متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرا سے 2 جہاز 10 سے 12 کروڑ لیٹر تیل کے ساتھ کراچی پہنچ گئے۔
فجیرا سے پاک نیوی کے حفاظتی حصار میں پی این ایس سی جہازوں کی کراچی منتقلی ہوئی۔
پی این ایس سی حکام کا کہنا ہے کہ فجیرا سے 2 جہاز 10 سے 12 کروڑ لیٹر تیل کے ساتھ کراچی منتقل ہوگئے۔
فجیرا میں جہازوں پر حملوں کے بعد جہاز منتقلی کیلئے حفاظتی حصار ضروری تھا۔
وزیر میری ٹائم جنید انور کا کہنا ہے کہ جہازوں کی محفوظ منتقلی پر پاک نیوی کے شکر گزار ہیں۔
وزیر میری ٹائم نے کہا کہ وزارت خارجہ سے خلیج فارس میں پھنسنے 2 جہاز نکالنے کیلئے بھی ایران سے رابطے کی درخواست کی ہے۔


























Leave a Reply