Skip to content
  • Thursday, 26 February 2026
  • 1:03 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • امریکا نے ایران کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان کردیا

حالیہ پوسٹس

  • جنوبی کوریاکا ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا
  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 مارچ کو بلانے کی سمری منظور، صدر زرداری 9ویں مرتبہ خطاب کریں گے
  • عمران خان کی صحت کے معاملے پر پارٹی علیمہ خان کے ساتھ کھڑی رہیگی: معاون خصوصی کےپی
  • ‘منتخب ہمدردی’ شرمناک ہے؛ فرانس میں کیوبن سفارتخانے نےننھے بندر اور اور غزہ کی بچی کی ویڈیو شیئرکردی
  • پنجاب کابینہ کیلئے 30 کروڑ روپےکی 28 نئی گاڑیاں خریدنے کی تیاریاں
Headline تازہ ترین

امریکا نے ایران کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان کردیا

DAILY MITHAN Feb 25, 2026 0


امریکا نے ایران کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان کردیا

فوٹو: فائل

امریکا نے ایران کے جواہری معاہدے کے لیے متوقع مذاکرات سے قبل ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے عائد تازہ پابندیوں میں 30 سے زائد افراد، اداروں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن پر الزام ہے کہ وہ ’ایرانی پیٹرولیم کی غیر قانونی فروخت‘ اور اسلحہ سازی میں معاونت کر رہے تھے۔

بیان کے مطابق خاص طور پر اُن بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جو ایران کے مبینہ ’شیڈو فلیٹ‘ کا حصہ ہیں اور ایرانی تیل و پیٹرولیم مصنوعات کو بیرونی منڈیوں تک پہنچاتے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ایرانی حکومت کے مالی ذرائع کو محدود کرنا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران مالیاتی نظام کا استعمال غیر قانونی تیل فروخت کرنے، اس کی آمدنی کو چھپانے، اپنے جوہری اور روایتی ہتھیاروں کے پروگرام کے لیے پرزہ جات حاصل کرنے اور دہشت گرد گروہوں کی حمایت کے لیے کرتا ہے۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران پر ’زیادہ سے زیادہ دباؤ‘ برقرار رکھے گی تاکہ اس کی ہتھیاروں کی صلاحیت اور دہشت گردی کی حمایت کو نشانہ بنایا جا سکے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بارہا دھمکی دے چکے ہیں کہ اگر ایران نے اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے معاہدہ نہ کیا تو اس کے خلاف فوجی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

صدر ٹرمپ نے منگل کی شب اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں ایران پر ’خطرناک جوہری عزائم‘ رکھنے کا الزام عائد کیا۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے فی الحال امریکا کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے مثبت توقعات کا اظہار کیا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
جنوبی کوریاکا ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا
DAILY MITHAN Feb 26, 2026
تازہ ترین
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 مارچ کو بلانے کی سمری منظور، صدر زرداری 9ویں مرتبہ خطاب کریں گے
DAILY MITHAN Feb 26, 2026
Headline تازہ ترین
عمران خان کی صحت کے معاملے پر پارٹی علیمہ خان کے ساتھ کھڑی رہیگی: معاون خصوصی کےپی
DAILY MITHAN Feb 26, 2026
Headline تازہ ترین
‘منتخب ہمدردی’ شرمناک ہے؛ فرانس میں کیوبن سفارتخانے نےننھے بندر اور اور غزہ کی بچی کی ویڈیو شیئرکردی
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
Headline تازہ ترین
پنجاب کابینہ کیلئے 30 کروڑ روپےکی 28 نئی گاڑیاں خریدنے کی تیاریاں
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
Headline تازہ ترین
سری لنکا کی کیویز کیخلاف بڑے مارجن سے شکست، پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا مزید مشکل ہوگیا
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
Headline تازہ ترین
باجوڑ کی تحصیل خار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 4 پولیس اہلکار شہید
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
Headline تازہ ترین
عدالتوں سے حکم آیا تو عمران خان کو اسپتال منتقل کردیں گے: رانا ثنا
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
Headline تازہ ترین
بات چیت کیلئے تیار ہیں لیکن پُرامن جوہری استعمال کا حق نہیں چھوڑیں گے: ایرانی وزیر خارجہ
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
Headline تازہ ترین
میرپورخاص میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں نمبر بڑھانے اور پوزیشنز دینے میں کرپشن کا انکشاف
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
تازہ ترین
جب بھی پاکستان افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتاہےتو دہشتگرد ردعمل دیتےہیں، طلال چوہدری
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی شہری اب برطانیہ کے سفر کیلئے ای ویزا سسٹم استعمال کرسکیں گے: برطانوی ہائی کمیشن
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
Headline تازہ ترین
ایف آئی اے کی حالیہ کارروائی سے کمپنی کا کوئی تعلق نہیں، نجی کمپنی زیڈ 2 سی کی وضاحت
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سرکاری دورے پر اسرائیل پہنچ گئے
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
تازہ ترین
حکومتِ پاکستان نے خواتین کیلئے پاسپورٹ میں والد کا نام رکھنے کی اجازت دے دی
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
Headline تازہ ترین
اچھی طرح جانتے ہیں غدارکون ہے؟ رہنما بغیر بتائے فیصلےکر رہے ہیں، علیمہ خان پارٹی قیادت پر برس پڑیں
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
Headline تازہ ترین
انگلینڈ سے شکست کے بعد سلمان آغا کی اہلیہ اور بیٹے کو آن لائن ہراسانی کا سامنا
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
Headline تازہ ترین
کھلے میدان میں نماز ادا کرنے پر بزرگ مسلمان پر لاٹھیوں سے تشدد
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
Headline تازہ ترین
خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسزکی کارروائیاں، فتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان کے 34 دہشتگردہلاک
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
Headline تازہ ترین
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی سیکڑوں روپے کا اضافہ
DAILY MITHAN Feb 25, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
وزیراعلیٰ کیلئے جیمر گاڑیوں کی ضرورت پڑنے پر علی امین سے گاڑیاں لی گئیں: سرکاری ذرائع
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
پاکستان
سینیٹ میں اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ کیخلاف قرار داد منظور
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
پاکستان
پاکستان کا سفارتکاری سے روس یوکرین جنگ کا پُر امن حل نکالنے پر زور
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
پاکستان
جیل مینول میں یہ درج نہیں کہ قیدی کا علاج اس کی منشا کے مطابق ہو: وزیر قانون
DAILY MITHAN Feb 24, 2026