میرپورخاص میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں نمبر بڑھانے اور پوزیشنز دینے میں کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
میٹرک و انٹرمیڈیٹ میں نمبر بڑھانے اور پوزیشنز دینے میں کرپشن سامنے آنے پر کارروائی کی گئی۔
اینٹی کرپشن کے ڈپٹی ڈائرکٹر اسد میرانی کے مطابق گزشتہ تین سالوں کے دوران پوزیشن لینے والے طلبہ کے علاوہ اے ون گریڈ لینے والے تمام طلبہ کا ریکارڈ بھی تحویل میں لے لیا ہے جبکہ تعلیمی بورڈ کاکمپیوٹر ریکارڈ بھِی تحویل میں لیا گیا ہے۔
میرپورخاص تعلیمی بورڈ میں اینٹی کرپشن کی کارروائی کے دوران بورڈ کے بیشتر افسران دفاتر چھوڑ کر چلے گئے۔


























Leave a Reply