گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ احتجاج، دھرنے، سڑکیں بند کرنے سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا علاج نہیں ہونا۔
جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا پی ٹی آئی کے احتجاج میں ہر جگہ 20 سے 25 لوگ بیٹھے ہوئے ہیں، جتنےلوگ احتجاج کے لیے نکلے وہ قیدیوں کی ایک وین کی مار ہے۔
گورنر کے پی نے کہا کہ صوبہ جنگ کی صورتحال میں ہے اور خیبر پختونخوا کی کابینہ بانی کے علاج کے لیے احتجاج پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی مشینری مظاہرین کی پشت پناہی کر رہی ہے، وفاقی حکومت عمران خان کا مناسب علاج کروارہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا علی امین گنڈا پور خود کہہ رہے ہیں کہ میں محسن نقوی کا اچھا بچہ تھا۔


























Leave a Reply