وزیراعظم شہباز شریف کے نوٹس لینے کے بعد نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے موجودہ سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی جاری رکھنے کے ترمیمی مسودے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پرانے سولر صارفین کیلئے بجلی خریداری اور فروخت کے پرانے ریٹس اور طریقہ کار جاری رہے گا، یونٹ کے بدلے یونٹ کا تبادلہ ہو گا۔ وزیر اعظم کے نوٹس کے بعد نیپرا نے پرانے سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی جاری رکھنے کے ترمیمی مسودے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس پر 30 روز تک عوامی آراء بھی طلب کی گئی ہے۔
نیپرا نے 9 فروری کو سولر ریگولیشنز 2026 جاری کیے تھے جس پر وزیر اعظم نے نوٹس لیا اور ان کی ہدایت پر پاور ڈویژن نے پرانے سولر صارفین کیلئے ریگولیشنز میں تبدیلی نہ کرنے کے لیے نظر ثانی درخواست نیپرا میں جمع کرائی۔
نیٹ میٹرنگ پالیسی جاری رکھنے کے ترمیمی مسودے کے نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے سے موجود سولر صارفین کے ساتھ معاہدے اپنی مدت تک برقرار رہیں گے۔
نئے سولر صارفین کیلئے کی گئی تمام ترامیم مؤثر رہیں گی، ان کی جانب سے نیشنل گرڈ کو دی گئی بجلی کے نرخ آدھے سے بھی کم یعنی 8 روپے 13 پیسے فی یونٹ ہوں گے۔

























Leave a Reply