آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 30 ویں میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
سری لنکا کے شہر کینڈی میں کھیلےگئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے، آسٹریلیا کی پوری ٹیم آخری اوور میں آؤٹ ہوگئی۔
آسٹریلیا کی جانب سے ٹریو س ہیڈ نے 56 اور مچل مارش نے 54 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے دوشن ہمانتھا نے 3 اور دشمانتھا چمیرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکا نے 181 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 18 اوور میں باآسانی پورا کرلیا اور گروپ بی میں سے سپر ایٹ مرحلے میں کوالیفائی کرلیا۔
سری لنکا کی جانب سے نسانکا نے 52 گیندوں پر ناقابل شکست 100 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ کوشل مینڈس بھی 38 گیندوں پر 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

























Leave a Reply