دل کا رشتہ ایک ایسا معتبر پلیٹ فارم ہے جہاں رشتوں کی تلاش کا عمل درست رہنمائی، صبر اور باہمی اعتماد کے ذریعے بہترین طر یقے سے تکمیل کو پہنچتا ہے۔
دل کا رشتہ وی آئی پی میچ میکنگ سروس کے تحت مکمل ہونے والی یہ کہانی بھی اسی حقیقت کی روشن مثال ہے۔ اس کامیاب سفر کا آغاز 5 نومبر کو اس وقت ہوا جب راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ خوشحال اور مستحکم مرد صارف نے دل کا رشتہ وی آئی پی سروس جوائن کی۔
ان کے کیس میں سب سے بڑا مسئلہ ظاہری وضع قطع تھی جس کے باعث ان کی پروفائل ابتدائی مرحلے میں ہی مسترد ہو جاتی تھی۔ ایسے حالات میں صبر و تحمل اور پیشہ ورانہ مشاورت کو بنیادی حیثیت حاصل رہی۔
بعد ازاں 25 نومبر کو ایک 31 سالہ تعلیم یافتہ خاتون نے پلیٹ فارم پر رجسٹریشن کروائی۔ وہ متوسط طبقے سے تعلق رکھتی تھیں تاہم ان کی پروفائل مضبوط اور متوازن ہونے کے باعث انہیں روزانہ مختلف تجاویز موصول ہوتی رہیں۔ ان کی متعدد بالمشافہ ملاقاتیں بھی کروائیں گئیں، تاہم کسی تجویز پر بات طے نہ ہو سکی۔
اس دوران خاتون کی مسلسل رہنمائی کی جاتی رہی اور ان کے ساتھ اعتماد اور فہم و ادراک کی فضا قائم رکھی گئی تاکہ فیصلہ حقیقت پسندی اور سنجیدگی کی بنیاد پر ہو۔
جب خاتون صارف کے ساتھ انتظامیہ نے مرد صارف کی پروفائل شیئر کرنے کا فیصلہ کیا توخوش قسمتی سے خاتون نے غیر معمولی سنجیدگی اور بالغ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملاقات کے لیے رضامندی ظاہر کر دی۔
سب سے پہلے ایک ورچوئل ملاقات کا اہتمام کیا گیا جس کے بعد پہلی بالمشافہ ملاقات میں ہی دونوں خاندانوں نے رضامندی کا اظہار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں فریق ذہنی طور پر پہلے ہی آمادہ تھے اور صرف ملاقات کی تکمیل باقی تھی۔
بالآخر 22 جنوری کو یہ فیصلہ حتمی شکل اختیار کر گیا کہ یہ رشتہ دل کا رشتہ وی آئی پی میچ میکنگ سروس کے ذریعے طے پایا۔ یہ سفر اگرچہ صبر آزما رہا تاہم اختتام پر یہ محض ایک رشتہ نہیں بلکہ اعتماد، سمجھ بوجھ اور اللہ تعالیٰ کی رحمت سے رقم ہونے والی ایک کامیاب اور باوقار کہانی بن گیا۔
یہ مثال دل کا رشتہ وی آئی پی سروس کی پیشہ ورانہ حکمتِ عملی اور سنجیدہ میچ میکنگ نظام کی عکاس ہے، جہاں فیصلے جلد بازی کے بجائے فہم و فراست اور وقار کے ساتھ کیے جاتے ہیں۔


























Leave a Reply