اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم شہباز شریف غزہ امن بورڈ اجلاس میں شریک ہوں گے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا، دورہ امریکا میں وزیراعظم صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا داعش کےافغانستان میں موجودگی کے ثبوت عالمی شراکت داروں سے شیئر کیے ہیں، داعش کے حملوں کا ماسٹر مائند افغانستان میں موجود ہے، پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت سے نئے ڈیم کی تعمیر کی تفصیلات مانگی ہیں، بھارت یکطرفہ اقدامات سے گریز کرے، بھارت سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کا پابند ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا بھارت کرکٹ کو بنگلادیش کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے، بھارت کے خلاف نہ کھیلنےکا فیصلہ کرکٹ کو ہتھیار نہ بنانےکے لیےکیا تھا۔


























Leave a Reply