Skip to content
  • Sunday, 14 June 2026
  • 4:31 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پی ایس ایل 11کیلئے پلیئرز آکشن مکمل،کونسا کھلاڑی کس ٹیم سے کھیلے گا؟

حالیہ پوسٹس

  • پاکستانی نژاد سعودی ماہرِ معاشیات ڈاکٹر محمد عمر چھاپرا 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
  • بشریٰ انصاری کو میک اپ بہت پسند ہے، تیار ہونے میں وقت لگاتی ہیں: میک اپ آرٹسٹ شیریں
  • امریکا- ایران مجوزہ معاہدے میں ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی، آبنائے ہرمز کا کھلنا اور اثاثوں کی واپسی شامل: خبر ایجنسی
  • ایپل کا نیا آئی فون 18 پرو میکس کیسا ہوگا؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
  • سعودی عرب نے ایک ہفتے کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 7 ہزار سے زائد افراد کو ملک بدر کیا
Headline تازہ ترین

پی ایس ایل 11کیلئے پلیئرز آکشن مکمل،کونسا کھلاڑی کس ٹیم سے کھیلے گا؟

DAILY MITHAN Feb 11, 2026 0


پی ایس ایل 11کیلئے پلیئرز آکشن مکمل،کونسا کھلاڑی کس ٹیم سے کھیلے گا؟

فوٹو: اسکرین گریب

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کیلئے پہلی بار  پلیئرز کی نیلامی میں 8 فرنچائزز نے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو اپنی ٹیموں کا حصہ بناکر اسکواڈ مکمل کرلیے۔ 

لاہور میں ہونے والے پلیئرز آکشن میں پی ایس ایل کی8 ٹیموں نے اپنا 16 سے 20 رکنی اسکواڈ تشکیل دیا۔

نیلامی میں پی ایس ایل کی نئی ٹیم راولپنڈی نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو 8 کروڑ 65 لاکھ روپے میں اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا جو نیلامی میں  فروخت کے اعتبار سے ایونٹ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے۔

 پی ایس ایل پلیئر آکشن میں 800 سے زائد ملکی و غیر ملکی کھلاڑی رجسٹرڈ تھے۔پی ایس ایل 11 26 مارچ سے 3 مئی تک شیڈول ہے۔

پی ایس ایل 11 کیلئے تمام 8 ٹیموں کے مکمل اسکواڈ درج ذیل ہیں۔

حیدرآباد ہیوسٹن کنگز نے ڈائریکٹ سائننگ کے ذریعے مارنس لبوشین کو 5.88 کروڑ روپے میں خریدا۔

صائم ایوب  12.6 کروڑ روپے، عاکف جاوید  1.96 کروڑ روپے، معاذ صداقت (رقم درج نہیں)،  عثمان خان کو  4.62 کروڑ روپے میں ریٹین کیا۔

حیدرآباد ہیوسٹن کنگز نے آکشن میں محمد علی 2.15 کروڑ روپے، کوسل پریرا  3.1 کروڑ روپے، محمد عرفان خان  2.9 کروڑ روپے،  حسن خان 1.85 کروڑ روپے،  شایان جہانگیر60 لاکھ روپے، اوٹنیل بارٹمین 1.1 کروڑ روپے،  حماد اعظم  60 لاکھ روپے، رائلی میرڈیتھ 4.2 کروڑ روپے، شرجیل خان 60 لاکھ روپے، آصف محمود 60 لاکھ روپے، حنین شاہ  60 لاکھ روپے،  رضوان محمود  60 لاکھ روپے،  سعد علی 60 لاکھ روپے اور طیب عارف کو 60 لاکھ روپے میں خریدا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈائریکٹ سائننگ سے  نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے کو 6.3 کروڑ روپے میں خریدا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے  شاداب خان کو 7 کروڑ روپے،  سلمان ارشاد کو 1.2 کروڑ روپے، اینڈریز گاؤس کو 1.4 کروڑ روپے میں ری ٹین کیا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے آکشن میں فہیم اشرف کو 8.5 کروڑ روپے،  مہران ممتاز 1.2 کروڑ روپے، میکس برائنٹ 1.9 کروڑ روپے،  مارک چیپ مین ،7 کروڑ روپے، محمد وسیم جونیئر 4.1 کروڑ روپے، میر حمزہ سجاد 70 لاکھ،  ثمین گل 60 لاکھ روپے، سمیر منہاس 1.9 کروڑ روپے، شمار جوزف 1.1 کروڑ روپے، عماد وسیم 2.2 کروڑ روپے،  رچرڈ گلیسن  1.2 کروڑ روپے، حیدر علی 1.5 کروڑ روپے، محمد حسنین  77.5 لاکھ روپے اور  دیپیندر سنگھ ایری کو 60 لاکھ روپے میں خریدا۔

کراچی کنگز نے ڈائریکٹ سائننگ سے معین علی کو 6.44 کروڑ روپےمیں خریدا تھا۔

کراچی کنگز  نے حسن علی کو 4.76 کروڑ روپے،  محمد عباس آفریدی 3.08 کروڑ روپے، خوشدل شاہ 3.36 کروڑ روپے اور  سعد بیگ کو 60 لاکھ روپے میں ریٹین کیا تھا۔

کراچی کنگز نے آکشن میں ڈیوڈ وارنر کو 7.9 کروڑ روپے، اعظم خان 3.25 کروڑ روپے،  سلمان علی آغا 5.85 کروڑ روپے،  شاہد عزیز 92.5 لاکھ روپے،  میر حمزہ 2.4 کروڑ روپے،  ایڈم زمپا 4.5 کروڑ روپے، حمزہ سہیل 60 لاکھ روپے،  عاقب الیاس 60 لاکھ روپے،  خضیمہ بن تنویر 60 لاکھ روپے، جانسن چارلس 2 کروڑ روپے،  محمد وسیم 1.1 کروڑ روپے، احسان اللہ  1.05 کروڑ روپےاور رضوان اللہ کو 60 لاکھ روپے میں خریدا۔

لاہور قلندرز  نے ڈائریکٹ سائننگ سےمستفیض الرحمان کو 6.44 کروڑ روپے میں خریدا تھا جبکہ  شاہین شاہ آفریدی کو 7 کروڑ روپے، عبداللہ شفیق 2.2 کروڑ روپے، سکندر رضا 2.8 کروڑ روپے اور محمد نعیم کو 70 لاکھ روپے میں ریٹین کیا تھا۔

لاہور قلندرز نے پلیئرز آکشن میں حارث رؤف کو 7.6 کروڑ روپے،  اسامہ میر 3.5 کروڑ روپے، فخر زمان 7.95 کروڑ روپے،  عبید شاہ 2.7 کروڑ روپے، محمد فاروق 60 لاکھ روپے،  داسن شاناکا 75 لاکھ روپے،  پرویز حسین ایمان 60 لاکھ روپے،  آصف علی 60 لاکھ روپے، حسین طلعت 77.5 لاکھ روپے، طیب طاہر 60 لاکھ روپے اور گڈاکیش موتی کو  1.1 کروڑ روپے میں خریدا۔

ٹیم راولپنڈی نے ڈائریکٹ سائننگ نہیں کی تھی جبکہ محمد رضوان کو 5.6 کروڑ روپے،  سیم بلنگز 3.08 کروڑ روپے،  زمان خان 1.12 کروڑ روپے،  یاسر خان کو 60 لاکھ روپے میں ریٹین کیا تھا۔ 

راولپنڈی نے آکشن میں نسیم شاہ کو سب سے مہنگا 8.65 کروڑ روپے، رشاد حسین 3 کروڑ روپے، ڈیرل مچل 8.05 کروڑ روپے،محمد عامر 5.4 کروڑ روپے،  عبداللہ فضل  67.5 لاکھ روپے، عماد بٹ 80 لاکھ روپے،  ڈیان فاریسٹر 60 لاکھ روپے ، لوری ایونز 1.1 کروڑ روپے،  آصف آفریدی 2.4 کروڑ روپے، کامران غلام 65 لاکھ روپے، فواد علی 60 لاکھ روپے ،محمد عامر خان کو 60 لاکھ روپے اور شہازیب خان کو 60 لاکھ روپے خریدا۔

پشاور زلمی نے ڈائریکٹ سائننگ سے ایرن ہارڈی کو 6.3 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔

پشاور زلمی نے بابر اعظم کو 7 کروڑ روپے،  سفیان مقیم 4.48 کروڑ روپے، عبدالصمد 2.8 کروڑ روپےاور علی رضا کو 1.96 کروڑ روپے ریٹین کیا تھا۔

پشاور زلمی نے آکشن میں عامر جمال کو 1.90 کروڑ روپے،  خرم شہزاد 2.7 کروڑ روپے، محمد حارث 2.2 کروڑ روپے، خالد عثمان 60 لاکھ روپے، عبدالصبحان 62.5 لاکھ روپے، جیمز ونس 3 کروڑ روپے، مائیکل بریسویل 4.2 کروڑ روپے، کوسل مینڈس 4.2 کروڑ روپے، افتخار احمد 1.8 کروڑ روپے، ناہید رانا 60 لاکھ روپے،  مرزا طاہر بیگ 60 لاکھ روپے اور کاشف علی کو 60 لاکھ روپے میں خریدا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  نے ڈائریکٹ سائننگ سے اسپینسر جانسن کو  5.6 کروڑ روپے میں خریدا جبکہ ابرار احمد کو 7 کروڑ روپے، عثمان طارق 5.6 کروڑ روپے،  حسن نواز 3.92 کروڑ روپے،  شمائل حسین کو 84 لاکھ روپے ریٹین کیا تھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آکشن میں رائلی روسوو کو 5.55 کروڑ روپے،  فیصل اکرم 1.25 کروڑ روپے، عارفات منہاس 1.1 کروڑ روپے،  جہانداد خان 2.5 کروڑ روپے، خواجہ محمد نافع 6.5 کروڑ روپے،  وسیم اکرم جونیئر 77.5 لاکھ روپے،  خان زیب 60 لاکھ روپے، بسم اللہ خان 60 لاکھ روپے،  ثاقب خان 60 لاکھ روپے،  بریٹ ہیمپٹن 60 لاکھ روپے، سیم ہارپر 60 لاکھ روپے،  بیون جیکبز ،60 لاکھ روپے، سعود شکیل 65 لاکھ روپے،  بین مکڈرموٹ 1.1 کروڑ روپے اور ٹام کرن کو  4.2 کروڑ روپے خریدا۔

سیالکوٹ اسٹالینز نے ڈائریکٹ سائننگ سے اسٹیو اسمتھ کو 14 کروڑ روپے خریدا تھا جو پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی ہیں۔

سیالکوٹ اسٹالینز نے محمد نواز کو 6.16 کروڑ روپے،  محمد سلمان مرزا ، 3.92 کروڑ روپے، احمد دانیال 2.24 کروڑ روپے اور سعد مسعود کو  84 لاکھ روپے ریٹین کیا تھا۔

سیالکوٹ اسٹالینز نے آکشن میں جہانزیب سلطان کو 60 لاکھ روپے،  صاحبزادہ فرحان  5.70 کروڑ روپے، ایشٹن ٹرنر 4.2 کروڑ روپے،  پیٹر سڈل 2.5 کروڑ روپے،  تبریز شمسی 2.2 کروڑ روپے، لاچلن شا 60 لاکھ روپے، ڈیلا نو پوٹگیٹر 60 لاکھ روپے،  جوش فلپ2.3 کروڑ روپے،  شان مسعود65 لاکھ روپے،  مومن قمر 1.075 کروڑ روپے اور  محمد اویس ظفر کو  60 لاکھ روپے میں خریدا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
پاکستانی نژاد سعودی ماہرِ معاشیات ڈاکٹر محمد عمر چھاپرا 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
تازہ ترین
امریکا- ایران مجوزہ معاہدے میں ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی، آبنائے ہرمز کا کھلنا اور اثاثوں کی واپسی شامل: خبر ایجنسی
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
ایپل کا نیا آئی فون 18 پرو میکس کیسا ہوگا؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
سائنسدانوں نے انسانوں کے چلنے کے حوالے سے ایک منفرد راز دریافت کرلیا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
تازہ ترین
آزاد کشمیر میں جاری بے چینی کشمیر کاز اور پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے: بلاول
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
تازہ ترین
سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کا فیصلہ میرے نظریے کی جیت ہے، مصطفیٰ کمال
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
پسند کی شادی کرنے پر باپ نے پولیس اسٹیشن میں ہی بیٹی کو قتل کرڈالا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
تازہ ترین
ایران نے افزودہ یورینیم کے ذخائر سیل کر کے زیر زمین تنصیبات میں بارودی سرنگیں نصب کردیں: امریکی میڈیا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
فیفا ورلڈکپ کے دوران انگلش ٹیم کا سامان چوری کرنے کے الزام میں 2 افراد گرفتار
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
تازہ ترین
خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ ایکسپلوسیو کے دہشتگردی میں استعمال کو روکنے کیلئے حکمت عملی بنانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں موسم آج بھی گرم رہنے کی پیشگوئی، درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی فوج کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ کے دیہی علاقوں میں 5 ہزار ٹوائلٹس کی تعمیر مکمل
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
سوئٹزر لینڈ اور قطر کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
سڈنی کے ساحل پر شارک کے حملے میں خاتون شدید زخمی
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
خیبرپختونخوا میں بارش، آندھی اور آسمانی بجلی گرنےکے واقعات میں 7 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
محمود خان اچکزئی کی وزیراعظم کو بیٹھ کر معاملات آگے بڑھانے کی پیشکش
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
تازہ ترین
ایرانی فوج نے امریکی صدر کا آج ڈیل پر دستخط ہونے کا دعویٰ مسترد کر دیا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
ابوظبی کی عدالت کا ملزم کو 20 ہزار درہم جرمانہ اداکرنے کا حکم
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں بلجیئم نے پاکستان کو 1-7 سے ہرادیا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں، خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
پاکستان
عوامی ایکشن کمیٹی کو بیرونی فنڈنگ حاصل ہے،کمیٹی نے اراکین کے حلف نامے سے پاکستان سے الحاق کے خاتمے کا مطالبہ کیا: رانا ثنا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ میں وعدے وفا کردیے: عطا تارڑ
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
پاکستان
72 گھنٹوں میں فورسز کے آپریشنز کے دوران 48 خوارج ہلاک
DAILY MITHAN Jun 13, 2026