Skip to content
  • Sunday, 14 June 2026
  • 1:48 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ٹرانسپیرنسی کی کرپشن سے متعلق پاکستان کی رپورٹ میں پریشان کن انکشافات

حالیہ پوسٹس

  • سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کا فیصلہ میرے نظریے کی جیت ہے، مصطفیٰ کمال
  • اے آئی عہد کو اپنانے کیلئے چینی یونیورسٹی نے 12 ہزار پرانی ڈگری پروگرامز ختم کر دیے
  • پسند کی شادی کرنے پر باپ نے پولیس اسٹیشن میں ہی بیٹی کو قتل کرڈالا
  • غیر ملکی ایجنسیاں ’جاسوس کچھوؤں اور مچھلیوں‘ کے ذریعے چینی سمندروں پر نظر رکھ رہی ہیں: چین کا دعویٰ
  • ایران نے افزودہ یورینیم کے ذخائر سیل کر کے زیر زمین تنصیبات میں بارودی سرنگیں نصب کردیں: امریکی میڈیا
تازہ ترین

ٹرانسپیرنسی کی کرپشن سے متعلق پاکستان کی رپورٹ میں پریشان کن انکشافات

DAILY MITHAN Feb 11, 2026 0


ٹرانسپیرنسی کی کرپشن سے متعلق پاکستان کی رپورٹ میں پریشان کن انکشافات

سی پی آئی 2025 میں پاکستان نے 100 میں سے 27 اسکور حاصل کیا اور 182 ممالک میں سے 136ویں نمبر پر رہا، جبکہ 2024 میں پاکستان 180 ممالک میں سے 135ویں نمبر پر تھا۔ فوٹو فائل

اسلام آباد : ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے کرپشن پرسیپشنز انڈیکس (سی پی آئی) 2025 میں پاکستان کی کارکردگی ملے جلے بیرونی تجزیوں کی عکاسی کرتی ہے، جہاں صرف ایک بین الاقوامی ادارے نے پاکستان کی درجہ بندی گزشتہ سال کے مقابلے میں بہتر، دو نے بدتر قرار دی جبکہ باقی پانچ اداروں نے کسی تبدیلی کا اندراج نہیں کیا۔ 

سی پی آئی 2025 میں پاکستان نے 100 میں سے 27 اسکور حاصل کیا اور 182 ممالک میں سے 136ویں نمبر پر رہا، جبکہ 2024 میں پاکستان 180 ممالک میں سے 135ویں نمبر پر تھا۔ پاکستان کے معاملے میں ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل نے 8؍ آزاد ڈیٹا ذرائع استعمال کیے، جن میں ہر ایک عوامی شعبے میں بدعنوانی کے مختلف پہلوؤں کو ناپنے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ 

واحد ادارہ جس نے 2024 کے مقابلے میں پاکستان کی درجہ بندی بہتر قرار دی، وہ ویرائٹیز آف ڈیموکریسی پروجیکٹ ہے۔ اس ادارے نے پاکستان کا اسکور 14 (2024) سے بڑھا کر 19 (2025) کر دیا۔

 اس انڈیکس میں عوامی شعبے، ایگزیکٹو، مقننہ اور عدلیہ میں بدعنوانی کے اندازوں کو مجموعی طور پر شامل کیا جاتا ہے۔ زیادہ اسکور ریاستی اداروں میں بدعنوانی کے تاثر میں نسبتاً بہتری کی نشاندہی کرتا ہے، خصوصاً سیاسی اور ادارہ جاتی سطح پر۔ تاہم، قانون کی عمل داری اور نفاذ سے متعلق اشاریوں سے اس بہتری کی تائید نہیں ہوتی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ پاکستان کا مجموعی سی پی آئی اسکور محدود رہا۔ 

دو اداروں نے 2025 میں پاکستان کا اسکور کم کر دیا۔ ورلڈ اکنامک فورم کی ایگزیکٹو اوپینین سروے کے تحت پاکستان کا اسکور 33 سے کم ہو کر 32 ہو گیا۔ 

یہ سروے کاروباری شخصیات کے خیالات کی عکاسی کرتا ہے، جو درآمدات و برآمدات، سرکاری ٹھیکوں اور لائسنسز، ٹیکس ادائیگیوں، عدالتی فیصلوں اور سرکاری فنڈز کے غلط استعمال میں رشوت کے امور سے متعلق ہوتے ہیں۔ 

اس کمی سے کاروباری طبقے میں غیر رسمی ادائیگیوں اور عوامی وسائل کے غلط استعمال کے بارے میں بگڑتے تاثرات کا اظہار ہوتا ہے۔ 

ورلڈ جسٹس پراجیکٹ کے رول آف لاء انڈیکس میں بھی 2025 کیلئے پاکستان کے اسکور میں کمی دیکھی گئی، اسکور 26 سے کم ہو کر 25 رہ گیا۔ یہ انڈیکس کے ذریعے یہ دیکھا جاتا ہے کہ ایگزیکٹو، عدلیہ، مقننہ، پولیس اور فوج کے اہلکار کس حد تک عوامی عہدے کو ذاتی مفاد کیلئے استعمال کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ 

کم اسکور اس بات کی علامت ہے کہ احتساب اور قانون کے نفاذ میں کمزوریاں برقرار ہیں، بالخصوص یہ تاثر کہ اختیارات کے ناجائز استعمال پر مسلسل اور موثر سزا نہیں دی جاتی۔ 

پانچ ڈیٹا ذرائع نے سال بہ سال کوئی تبدیلی رپورٹ نہیں کی، جو ادارہ جاتی جمود کی نشاندہی کرتا ہے۔ ان میں درج شامل ہیں:

 (1) برٹلس مین فاؤنڈیشن ٹرانسفارمیشن انڈیکس، جو بدعنوان اہلکاروں کیخلاف مقدمات چلانے یا بدعنوانی پر قابو پانے کی حکومتی صلاحیت میں کوئی بہتری ظاہر نہیں کرتا۔ 

(2) اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ، جو عوامی مالیاتی کنٹرول، سول سروس کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور عدالتی خودمختاری میں مستقل کمزوریوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ 

(3) گلوبل انسائٹس کنٹری رسک ریٹنگز، جو کاروباری اداروں کو درپیش رشوت اور بدعنوانی کے خطرات میں کوئی تبدیلی ظاہر نہیں کرتا۔ 

(4) پی آر ایس انٹرنیشنل کنٹری رسک گائیڈ، جو سیاسی سرپرستی، اقربا پروری اور سیاست و کاروبار کے درمیان غیر شفاف تعلقات پر مسلسل تحفظات ظاہر کرتا ہے۔ 

(5) ورلڈ بینک سی پی آئی اے، جو ایگزیکٹو احتساب، شفافیت اور ریاستی گرفت سے مزاحمت میں کسی پیش رفت کی نشاندہی نہیں کرتا۔ 2024 میں سی پی آئی کی درجہ بندی 180 ممالک کے درمیان کی گئی تھی، جبکہ 2025 میں ممالک کی تعداد بڑھ کر 182 ہوگئی۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کا فیصلہ میرے نظریے کی جیت ہے، مصطفیٰ کمال
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
پسند کی شادی کرنے پر باپ نے پولیس اسٹیشن میں ہی بیٹی کو قتل کرڈالا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
تازہ ترین
ایران نے افزودہ یورینیم کے ذخائر سیل کر کے زیر زمین تنصیبات میں بارودی سرنگیں نصب کردیں: امریکی میڈیا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
فیفا ورلڈکپ کے دوران انگلش ٹیم کا سامان چوری کرنے کے الزام میں 2 افراد گرفتار
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
تازہ ترین
خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ ایکسپلوسیو کے دہشتگردی میں استعمال کو روکنے کیلئے حکمت عملی بنانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں موسم آج بھی گرم رہنے کی پیشگوئی، درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی فوج کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ کے دیہی علاقوں میں 5 ہزار ٹوائلٹس کی تعمیر مکمل
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
سوئٹزر لینڈ اور قطر کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
سڈنی کے ساحل پر شارک کے حملے میں خاتون شدید زخمی
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
خیبرپختونخوا میں بارش، آندھی اور آسمانی بجلی گرنےکے واقعات میں 7 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
محمود خان اچکزئی کی وزیراعظم کو بیٹھ کر معاملات آگے بڑھانے کی پیشکش
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
تازہ ترین
ایرانی فوج نے امریکی صدر کا آج ڈیل پر دستخط ہونے کا دعویٰ مسترد کر دیا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
ابوظبی کی عدالت کا ملزم کو 20 ہزار درہم جرمانہ اداکرنے کا حکم
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں بلجیئم نے پاکستان کو 1-7 سے ہرادیا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا ایران کے درمیان اگلے 24 گھنٹے میں معاہدےکو حتمی شکل دیے جانےکی توقع ہے، وزیراعظم
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
1300 ارب ٹیکس میں 1100 ارب روپے کراچی سے اکٹھا ہوتا ہے لیکن شہر میں ٹوٹی سڑکیں ہیں: فاروق ستار
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
گلگت بلتستان نے13سال بعد چترال کو شکست دیکر شندور پولو فیسٹیول کا ٹائٹل جیت لیا
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
ایران نے امریکا سے ڈیجیٹل معاہدے کا کیوں کہا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
DAILY MITHAN Jun 13, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں، خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
پاکستان
عوامی ایکشن کمیٹی کو بیرونی فنڈنگ حاصل ہے،کمیٹی نے اراکین کے حلف نامے سے پاکستان سے الحاق کے خاتمے کا مطالبہ کیا: رانا ثنا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ میں وعدے وفا کردیے: عطا تارڑ
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
پاکستان
72 گھنٹوں میں فورسز کے آپریشنز کے دوران 48 خوارج ہلاک
DAILY MITHAN Jun 13, 2026