پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز کی نیلامی کیلئے بولی 2 ارب 26 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ملتان سلطانز کی ٹیم کی نیلامی کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی شریک ہیں۔
آکشن تقریب میں سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی بھی موجود ہیں، پاکستان کے لیجنڈ بلے باز ظہیر عباس بھی ملتان کے آکشن کے موقع پر آئے۔ لاہور قلندرز کے مالکان ثمین رانا اور عاطف رانا بھی ایکسپو سنٹر لاہور میں ہونے والی آکشن میں شریک ہیں۔
پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کی نیلامی کے لیے پانچ بڈرز شریک ہیں۔ ملتان کی ٹیم کی نیلامی کے لیے بیس پرائس 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔


























Leave a Reply