لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک پولیس لاہور کے لیے نئے یونیفارم کی منظوری دے دی۔
جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد ٹریفک وارڈنز 14 فروری سے نیا یونیفارم پہنیں گے اور پہلے مرحلے میں صرف لاہور میں ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دوسرے مرحلے میں فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں بھی ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل ہو گا جب کہ تیسرے مرحلے میں دیگر اضلاع میں ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق الیکٹرک پیٹرولنگ گاڑیوں کا آغاز بھی کیا جائے گا جو سیف سٹیز اتھارٹی سے منسلک ہوں گی، الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے پیٹرول کی لاکھوں روپے کی بچت ہوگی۔


























Leave a Reply