غزہ امن بورڈ کے پہلے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت کا امکان ہے۔
غزہ امن بورڈ کا پہلا اجلاس 19 فروری کو واشنگٹن میں ہوگا جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں غزہ کی موجودہ صورتحال ، جنگ بندی ، انسانی امداد اور پائیدار امن سے متعلق امور پرغور کیا جائے گا۔
وزیراعظم کی اجلاس میں شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ چند روز میں ہوگا۔
امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے غزہ امن بورڈ کے تمام 25 رکن ممالک کو دعوت نامے بھیجے جاچکے ہیں۔
واضح رہے کہ برطانیہ ، فرانس اور ناروے سمیت کئی یورپی ممالک بورڈ کو اقوام متحدہ کی حیثیت چیلنج کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے اس میں شمولیت سے انکار کر چکے ہیں ۔


























Leave a Reply