Skip to content
  • Monday, 9 February 2026
  • 2:20 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • جماعت اسلامی نے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے امیدوار کو ٹکٹ جاری کردیا

حالیہ پوسٹس

  • قبل از وقت پارلیمانی انتخابات میں حکمران اتحاد نے دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی
  • وزیراعظم شہباز شریف کی غزہ امن بورڈ کے پہلے اجلاس میں شرکت کا امکان
  • موجودہ حکومت جمہوریت کیساتھ مذاق ہے، شفاف طریقے سے حکومت بنالیں ، ہم قبول کریں گے: فضل الرحمان
  • سری لنکا نے آئرلینڈکو 20 رنز سے ہرا دیا
  • پاکستان سے تعلق رکھنے والے اماراتی کرکٹرکو ٹیم منیجمنٹ نے بھارت سے واپس بھجوادیا
تازہ ترین

جماعت اسلامی نے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے امیدوار کو ٹکٹ جاری کردیا

DAILY MITHAN Feb 8, 2026 0


بنگلادیش میں عام انتخابات: جماعت اسلامی نے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے امیدوار کو ٹکٹ جاری کردیا

فوٹو: فائل

بنگلادیش جماعت اسلامی نے ملک میں 12 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر کو بھی ٹکٹ جاری کردیا۔

حلقہ انتخاب کھلنہ-1 سے جماعت اسلامی کے امیدوار کرشنا نندی نے کہا ہے کہ اگر جماعتِ اسلامی اقتدار میں آتی ہے تو بنگلادیش کے ہندو شہری محفوظ اور باعزت زندگی گزاریں گے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی سیاسی جماعتوں اور اقلیتوں کے حقوق سے متعلق پائے جانے والے خدشات بے بنیاد ہیں۔

عرب میڈیا میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں کرشنا نندی نے کہا کہ ایک اسلامی جماعت کی جانب سے کسی ہندو کو امیدوار بنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ جماعتِ اسلامی مذہبی اقلیتوں کی نمائندگی اور ان کے تحفظ کی صلاحیت رکھتی ہے۔ 

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جماعتِ اسلامی کی حکومت میں کسی ہندو کو ملک چھوڑنے یا بھارت ہجرت کرنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا اور قانون و انصاف کے ذریعے مساوی شہریت کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ 2003 میں جماعتِ اسلامی میں اس لیے شامل ہوئے کیونکہ وہ جماعت کی نظم و ضبط، جواب دہی اور اخلاقیات پر مبنی سیاست سے متاثر تھے۔ 

جولائی 2024 میں ہونے والے بدامنی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کرشنا نندی نے دعویٰ کیا کہ جماعتِ اسلامی کے کارکنان نے اقلیتی برادریوں کے تحفظ اور مندروں و عبادت گاہوں کی حفاظت میں کردار ادا کیا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
قبل از وقت پارلیمانی انتخابات میں حکمران اتحاد نے دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی
DAILY MITHAN Feb 9, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعظم شہباز شریف کی غزہ امن بورڈ کے پہلے اجلاس میں شرکت کا امکان
DAILY MITHAN Feb 9, 2026
Headline تازہ ترین
سری لنکا نے آئرلینڈکو 20 رنز سے ہرا دیا
DAILY MITHAN Feb 9, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان سے تعلق رکھنے والے اماراتی کرکٹرکو ٹیم منیجمنٹ نے بھارت سے واپس بھجوادیا
DAILY MITHAN Feb 9, 2026
Headline تازہ ترین
’ہماری ٹیم بہت مضبوط ہے‘، ٹرمپ کا ٹی20 ورلڈ کپ میں امریکی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
تازہ ترین
آئی سی سی کی درخواست پر محسن نقوی کا وزیر اعظم سے دوبارہ رابطے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت کیساتھ کھیلنےکیلئے آئی سی سی کی پاکستان کو منانےکی کوششیں، پاکستان بنگلادیش سے زیادتی کے ازالےکا خواہاں
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں3 دن قبل لگی آگ اب تک نہ بجھ سکی
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
ایران میں نوبیل انعام یافتہ سماجی حقوق کی کارکن نرگس محمدی کو 6 سال قید کی سزا سنادی گئی
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
تازہ ترین
یو اے ای نے پاکستان سے بھارت کیخلاف ورلڈکپ میچ نہ کھیلنےکے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کردی
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
لوگوں میں بیداری اور نیند کے حوالے سے 5 اقسام دریافت
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
صومالی لینڈ میں اسرائیلی فوجی اڈا قبول نہیں، یہاں آنے والی کسی بھی اسرائیلی فورس کا مقابلہ کریں گے: صومالی صدر
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور لوئر مال میں پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گر کر 16 سالہ نوجوان جاں بحق
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
تازہ ترین
بنگلادیش کا بھارت میں نہ کھیلنےکے مؤقف کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
روزانہ دہی کھانے سے صحت کو ہونے والے 4 فوائد
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
انگلینڈ کیخلاف بہترین کارکردگی پر ڈیل اسٹین نے نیپال کو اپنی خدمات پیش کردیں
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
تازہ ترین
ریاض میں عالمی دفاعی نمائش کا آغاز، بھارت کو ناکوں چنے چبوانے والے پاکستان کے فتح 2 سمیت دیگر میزائل بھی موجود
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
اٹلی میں جاری ونٹر اولمپکس میں اولمپک تاریخ کے مہنگے ترین میڈلز دیے جائیں گے
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
انگلینڈ نے سخت مقابلےکے بعد نیپال کو 4 رنز سے شکست دیدی
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
روسی ملٹری انٹیلیجنس کے نائب سربراہ پر فائرنگ کرنے کے شبہے میں گرفتار شخص دبئی سے ماسکو منتقل
DAILY MITHAN Feb 8, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
موجودہ حکومت جمہوریت کیساتھ مذاق ہے، شفاف طریقے سے حکومت بنالیں ، ہم قبول کریں گے: فضل الرحمان
DAILY MITHAN Feb 9, 2026
پاکستان
دنیا کےکئی ممالک پاکستان کے لڑاکا طیاروں اور دفاعی ٹیکنالوجی کےحصول کےخواہشمند ہیں: خواجہ آصف
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
پاکستان
حملہ آور دھماکے سے قبل کیا کچھ کرتا رہا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
پاکستان
اسلام آباد خودکش دھماکےکا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، تعداد 33 ہوگئی
DAILY MITHAN Feb 7, 2026