Skip to content
  • Sunday, 14 June 2026
  • 4:13 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • صومالی لینڈ میں اسرائیلی فوجی اڈا قبول نہیں، یہاں آنے والی کسی بھی اسرائیلی فورس کا مقابلہ کریں گے: صومالی صدر

حالیہ پوسٹس

  • ایرانی فوج نے امریکی صدر کا آج ڈیل پر دستخط ہونے کا دعویٰ مسترد کر دیا
  • عوامی ایکشن کمیٹی کو بیرونی فنڈنگ حاصل ہے،کمیٹی نے اراکین کے حلف نامے سے پاکستان سے الحاق کے خاتمے کا مطالبہ کیا: رانا ثنا
  • شارجہ پولیس نے غیر ملکی خاتون کو مبینہ گھریلو تشدد سے بچالیا
  • ابوظبی کی عدالت کا ملزم کو 20 ہزار درہم جرمانہ اداکرنے کا حکم
  • ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں بلجیئم نے پاکستان کو 1-7 سے ہرادیا
Headline تازہ ترین

صومالی لینڈ میں اسرائیلی فوجی اڈا قبول نہیں، یہاں آنے والی کسی بھی اسرائیلی فورس کا مقابلہ کریں گے: صومالی صدر

DAILY MITHAN Feb 8, 2026 0


صومالی لینڈ میں اسرائیلی فوجی اڈا قبول نہیں، یہاں آنے والی کسی بھی اسرائیلی فورس کا مقابلہ کریں گے: صومالی صدر

فوٹو؛ فائل

صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود نے اسرائیل کی جانب سے صومالیہ میں ’مداخلت‘ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے علیحدگی پسند خطے سومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے فیصلے سے عدم استحکام میں اضافہ ہوا ہے۔

عرب میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صومالی صدر حسن شیخ محمود نے کہا کہ صومالیہ کبھی بھی اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ سومالی لینڈ میں اسرائیلی فوجی اڈا قائم کیا جائے اور ایسی کسی بھی کوشش کا مقابلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ مجوزہ اسرائیلی اڈا پڑوسی ممالک پر حملوں کے لیے بھی استعمال ہوسکتا ہے۔

صومالی صدر حسن شیخ محمود نے اسرائیل کی سفارتی حکمت عملی کو غیر ذمہ دارانہ، غلط اور بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی اقدام قرار دیا۔ 

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صومالی لینڈ میں اسرائیلی فوجی موجودگی کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم اپنی استطاعت کے مطابق لڑیں گے۔ ظاہر ہے ہم اپنا دفاع کریں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم کسی بھی اسرائیلی فورس کا سامنا کریں گے جو یہاں آنے کی کوشش کرے گی، کیونکہ ہم اس کے خلاف ہیں اور ہم ہرگز اس کی اجازت نہیں دیں گے‘۔

صومالی صدر کے یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب دسمبر میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے فیصلے پر خطے میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ 

سومالی لینڈ صومالیہ کا علیحدگی پسند علاقہ ہے، یہ خطہ دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں سے ایک پر واقع ہے اور قرن افریقا میں واقع ہونے کی وجہ سے اس کی اسٹریٹجک اہمیت بہت زیادہ ہے۔

اسرائیل کا یہ اقدام اسے دنیا کا پہلا ملک بناتا ہے جس نے سومالی لینڈ کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کیا۔ 

یہ اسرائیلی فیصلہ اس رپورٹ کے چند ماہ بعد سامنے آیا تھا جس میں خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے بتایا تھا کہ اسرائیلی حکام نے صومالی لینڈ کے بعض حکام سے رابطہ کیا تھا تاکہ غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے دوران فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنے کے لیے اس علاقے کے استعمال پر بات چیت کی جا سکے۔

اگرچہ اسرائیل اور صومالی لینڈ دونوں نے ان الزامات کی تردید کی ہے تاہم جنوری میں صومالی لینڈ کی وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون کے ایک اہلکار نے اسرائیل کے چینل 12 کو بتایا تھا کہ اسرائیلی فوجی اڈے کا قیام ’زیر غور ہے اور اس پر بات ہو رہی ہے‘۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
ایرانی فوج نے امریکی صدر کا آج ڈیل پر دستخط ہونے کا دعویٰ مسترد کر دیا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
ابوظبی کی عدالت کا ملزم کو 20 ہزار درہم جرمانہ اداکرنے کا حکم
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں بلجیئم نے پاکستان کو 1-7 سے ہرادیا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا ایران کے درمیان اگلے 24 گھنٹے میں معاہدےکو حتمی شکل دیے جانےکی توقع ہے، وزیراعظم
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
1300 ارب ٹیکس میں 1100 ارب روپے کراچی سے اکٹھا ہوتا ہے لیکن شہر میں ٹوٹی سڑکیں ہیں: فاروق ستار
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
گلگت بلتستان نے13سال بعد چترال کو شکست دیکر شندور پولو فیسٹیول کا ٹائٹل جیت لیا
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
ایران نے امریکا سے ڈیجیٹل معاہدے کا کیوں کہا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
ایران امریکا معاہدے سے متعلق ایک دو دن میں اچھی خبرآئے گی، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل پاکستان کی نمائندگی کریں گے: وزیرداخلہ
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
پاکستان نے امریکا اور ایران کو ٹیبل پر بٹھایا، اسرائیل کی کوشش تھی تنازع جاری رہے: خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
ریاست اپنی رٹ قائم کرے گی، کالعدم ایکشن کمیٹی اپنی کال آف کرے، ہر طرح سے بات کی جائے گی: وزیر اعظم آزاد کشمیر
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
برطانیہ میں ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز بیانات پر میر پورکے رہائشی کیخلاف مقدمہ درج
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
چیف جسٹس کی اجازت سے ججز صرف سیاسی اورڈپلومیٹک فنکشنز میں شمولیت کرسکیں گے، ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں ترمیم
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
بینک بغیر مصدقہ قانونی وجہ شہریوں کے بینک اکاؤنٹس بلاک یا منجمد نہیں کرسکتے :اسلام آباد ہائیکورٹ
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن کس طرح بڑھے گی؟ ریلیف پیکج کا اعلان
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان فٹبال کیلئے تاریخی پیش رفت، قومی ٹیم کو افتتاحی فیفا آسیان کپ میں شرکت کی دعوت
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
وزیراعظم نے ایک بار پھر اپوزیشن کو میثاق جمہوریت اور بات چیت کی دعوت دیدی
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
سندھ میں چند مقامات پر بارش کاامکان،کراچی میں آئندہ 2 روز کتنی گرمی پڑے گی؟
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
افتتاحی میچ سے قبل انگلینڈ ٹیم کا سامان چوری ہوگیا
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیارہ آسام میں گرکر تباہ
DAILY MITHAN Jun 13, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
عوامی ایکشن کمیٹی کو بیرونی فنڈنگ حاصل ہے،کمیٹی نے اراکین کے حلف نامے سے پاکستان سے الحاق کے خاتمے کا مطالبہ کیا: رانا ثنا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ میں وعدے وفا کردیے: عطا تارڑ
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
پاکستان
72 گھنٹوں میں فورسز کے آپریشنز کے دوران 48 خوارج ہلاک
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
پاکستان
فیصل آباد اور جھنگ میں بارش اور آندھی کے باعث حادثات، درجنوں افراد زخمی، خاتون جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 13, 2026