انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 10ویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا۔
پینل میں سابق عظیم کھلاڑیوں اور موجودہ اسٹارز کی شاندار فہرست شامل ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہوگا جس کے اعلان کردہ کمنٹری پینل میں روی شاستری، ناصر حسین، ایان اسمتھ اور ایان بشپ جیسے عالمی شہرت یافتہ نام شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کمینٹری پینل میں پاکستان کے چار نام وسیم اکرم ، وقار یونس ، بازید خان اور رمیز راجہ شامل ہیں جب کہ ایرون فنچ، دنیش کارتک، کمار سنگاکارا، سیموئل بدری، رابن اتھپا اور کارلوس بریتھویٹ بھی کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ موجودہ کھلاڑی اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والے کپتان ٹیمبا باووما بھی کمنٹری میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔
جب کہ 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فاتح اینجلو میتھیوز بھی کمنٹری ٹیم کا حصہ ہوں گے اور یہ دونوں پہلی بار ورلڈ کپ میں کمینٹری کریں گے۔


























Leave a Reply