پاکستان اور قازقستان کے درمیان کان کنی اور پیٹرولیم، میری ٹائم، کسٹم، ریلوے، ٹرانزٹ ٹریڈ، پلانٹ پراٹیکشن اور ویٹرنری، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ترقی کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ کیا گیا۔
پاکستان اور قازقستان میں مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف اور صدر قاسم جومارت توکایووف نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے۔
دونوں ممالک کے درمیان کان کنی اور پیٹرولیم، میری ٹائم، کسٹم، ریلوے، ٹرانزٹ ٹریڈ، پلانٹ پراٹیکشن اور ویٹرنری، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ترقی کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے امن دستوں اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق معاہدے کی دستاویز کا بھی تبادلہ کیا گیا۔
قبل ازیں قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں استقبالیے کا اہتمام کیا گیا۔
وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان مصافحہ اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔
تقریب کے آغاز پر دونوں ممالک کے ترانے بجائے گئے، چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
صدر قاسم جومارت توکایووف نے اپنے وفد کا وزیراعظم شہباز شریف سے تعارف کروایا۔
یاد رہے کہ قازقستان کے صدر 2 روزہ سرکاری دورے پر وفد کے ہمراہ گزشتہ روز پاکستان پہنچے تھے۔


























Leave a Reply