دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر کے سفارتی مشیر انور قرقاش کا کہنا ہےکہ غزہ اور ایران دونوں کا حل طاقت نہیں سفارتکاری ہے، غزہ کا مستقبل فلسطینی ریاست اور اسرائیلی سلامتی سے جڑا ہے۔
دبئی سمٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سفارتی مشیر برائے اماراتی صدر ڈاکٹر انور قرقاش کا کہنا تھا کہ غزہ میں استحکام سیاسی حل سے ممکن ہے، غزہ میں استحکام اس وقت تک ممکن نہیں جب تک فلسطینی ریاست کے قیام اور اسرائیلی سلامتی دونوں محاذوں پر بیک وقت پیش رفت نہ ہو، یہ پیش رفت علاقائی اور عالمی تعاون کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
انور قرقاش کا کہنا تھا کہ ابراہیمی معاہدوں کے ذریعے خطے میں امن کے فروغ کا کردار ادا کرتے رہیں گے، خطہ اس بات کا متحمل نہیں ہوسکتا کہ غزہ یا ایران کے مسائل کو طاقت کے استعمال یا بار بار کی محاذ آرائی کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جائے۔
اماراتی مشیر کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ کشیدگی پر سیاسی معاہدہ ضروری ہے، ایران کو امریکا سے براہ راست مذاکرات کرنے چاہئیں، ایران کو امریکا کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے اور اپنی معیشت کی تعمیر نو کی ضرورت ہے، ایران کو جوہری مسئلے سمیت اہم امور پر پیش رفت کرنی چاہیے۔
انور قرقاش کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات ایک پرعزم اور بلند اہداف پر مبنی معاشی پالیسی پر عمل جاری رکھےگا اور انتہاپسندی، بشمول اخوان المسلمون کے خلاف اقدامات بھی جاری رہیں گے۔


























Leave a Reply