غزہ: اسرائیل نے رفح کراسنگ 2 سال بعد پیدل آمدورفت کے لیے کھول دی۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ اور مصر کے درمیان رفح کراسنگ دو سال بعد پیدل چلنے والوں کے لیے دوبارہ کھولی ہے جہاں سے سخت سکیورٹی چیک کے بعد یومیہ تقریباً 150 فلسطینیوں کو غزہ سے باہر جانے اور 50 فلسطینیوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق ایک اسرائیلی سکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ یورپی مانیٹرنگ ٹیمیں رفح کراسنگ پر پہنچ چکی ہیں جبکہ دوسری جانب کراسنگ کھلنے کے باوجود تاحال غیر ملکی صحافیوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے مئی 2024 میں رفح کراسنگ پر قبضہ کرکے اسے آمدورفت کے لیے بند کر دیا تھا۔

























Leave a Reply