امریکا کے بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین اور دیگر سے متعلق مزید خفیہ دستاویزات سامنے آئی ہیں جن کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی اثر و رسوخ کے باعث ‘کمپرومائزڈ’ (زیر اثر) ہیں۔
امریکی محکمہ انصاف نے جیفری ایپسٹین کے خلاف تحقیقات سے جڑے 30 لاکھ صفحات جاری کیے ہیں، تازہ دستاویزات میں 2 ہزار ویڈیوز اور ایک لاکھ 80 ہزار سے زیادہ تصاویر شامل ہیں، بعض مواد چھپایا گیا ہے اور بعض صفحات بالکل سیاہ ہیں۔
امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی تفتیش پر مشتمل دستاویزات میں ای میلز، ایپسٹین کی جائیدادوں کی تفصیلات اور نیویارک کے قید خانے میں اس کی موت سے متعلق تفصیلات شامل ہیں۔
دستاویزات میں امریکی عہدیداروں پر غیر ملکی اثر و رسوخ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
رپورٹ میں اسرائیل، روس اور متحدہ عرب امارات کے نام شامل ہیں جب کہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ بعض ممالک امریکی سیاسی و مالی حلقوں پر اثر انداز ہونےکی کوشش کرتے رہے ہیں۔
دستاویزات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں بھی یہ دعویٰ کیا گیا ہےکہ وہ اسرائیلی اثر و رسوخ کے باعث ‘کمپرومائز’ ہوگئے۔ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنرکو ٹرمپ انتظامیہ کا اہم کردار قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ ایپسٹین کے روابط امریکی اور اتحادی انٹیلی جنس اداروں سے تھے اور وہ اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود باراک کے قریب رہا اور جاسوسی کی تربیت حاصل کی۔
خیال رہےکہ ایپسٹین پرکم عمرلڑکیوں کے جنسی استحصال اور عالمی اشرافیہ سےتعلقات رکھنے کے سنگین الزامات تھے۔ ایپسٹین2019 میں امریکی جیل میں مردہ پایا گیاتھاجس کی موت آج تک معمہ بنی ہوئی ہے۔


























Leave a Reply