لاہور: پنجاب میں پاکستان کی پہلی ایگری کلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی قائم ہوگئی۔
لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان کی پہلی ایگری کلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی افتتاحی سے خطاب بھی کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے حفظانِ صحت کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے اتھارٹی کے قیام کو اہم قرار دے دیا۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی پنجاب ہی نہیں بلکہ پورے ملک کی خدمت کے لیے بنائی گئی ہے ، اتھارٹی فوڈ سکیورٹی، غذائیت کی فراہمی اور ملاوٹ کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ خوراک، زرعی مصنوعات اور ادویات کی شفاف نگرانی کے لیے ریگولیٹری ادارے کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔
تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا زرعی ملک ہونے کے باوجود عالمی معیار کی ٹیسٹنگ لیب نہ ہونا لمحۂ فکریہ تھا ، جدید لیب نہ ہونے سے برآمدکنندہ اور صارف دونوں نقصان اٹھا رہے ہیں۔
تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ خواتین سائنس دانوں کے لیے تعمیر ہاسٹل کا افتتاح کیا ۔


























Leave a Reply