پاکستان نے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
دوسرے ٹی ٹوٹنٹی میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
عثمان طارق، فہیم اشرف اور نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا اور فخر زمان کو آرام دیا گیا ہے۔
تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے، پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 26 رنز سے شکست دی تھی۔


























Leave a Reply