لاہور: ماں بچی کے گٹر میں گرنے کے واقعہ پر ایس ایچ او بھاٹی گیٹ کو معطل کردیا گیا۔
جیو نیوز کے مطابق لاہور کےعلاقے بھاٹی گیٹ میں داتا دربار کے قریب ماں بچی کے گٹر میں گرنے کے واقعہ پر ایس ایچ کو معطل اور ڈی ایس پی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ایس پی سٹی اور متعلقہ پولیس کے رسپانس کا تعین کے لیے تحقیقات ہوں گی جب کہ انکوائری میں خاوند اور دیور کو حراست میں لینے کی محرکات کا تعین ہوگا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل داتا دربار کے قریب ایک خاتون اور اس کی بچی سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہوگئی تھی۔
ابتدائی طور پر پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے اس خبر کو غلط قرار دیتے رہے اور کہا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش ہی نہیں آیا تاہم تقریباً 10 گھنٹے بعد خاتون اور اس کی بچی کی لاشیں 3 کلومیٹر دور سے برآمد ہوئیں۔
لاشیں برآمد ہونے کے بعد خاتون کے والد کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا جس کے تحت پروجیکٹ مینجر اصغر سندھو، سیفٹی انچارج دانیال اور سائیٹ انچارج احمدنواز کو گرفتار کیا گیا۔


























Leave a Reply