کراچی: سانحہ گل پلازہ کی انکوائری سے متعلق گورنرکے پرنسپل سیکرٹری کا خط سندھ ہائیکورٹ کو موصول ہوگیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے خط کا جواب گورنر سندھ کے پرنسپل سیکرٹری کو ارسال کردیا۔
سندھ ہائیکورٹ کے مطابق انکوائری کمیشن سے متعلق خط سپریم کورٹ کے 2023 کے فیصلے کے مطابق نہیں ہے، پرنسپل سیکرٹری کو چاہیے کہ یہ خط گورنر سندھ کو پیش کرے۔
واضح رہے کہ سانحہ گل پلازہ کی انکوائری سے متعلق گورنرسندھ کے پرنسپل سیکرٹری نے سندھ ہائیکورٹ کو 27 جنوری کو خط لکھا تھا۔


























Leave a Reply