سائنسدانوں نے ایک ایسا سیارہ دریافت کیا ہے جو کہ ممکنہ طور پر انسانی رہائش کے قابل ہے۔
زمین کے حجم کا یہ سیارہ 146 نوری برسوں کے فاصلے پر واقع ہے اور وہاں کا ماحول مریخ سے ملتا جلتا ہے۔
اس سیارے کو ایچ ڈی 137010 بی کا نام دیا گیا ہے جو ایک سورج جیسے ستارے کے گرد گردش کر رہا ہے اور زمین سے لگ بھگ6 فیصد بڑا ہے۔
آسٹریلیا، برطانیہ، امریکا اور ڈنمارک کے سائنسدانوں پر مشتمل ٹیم نے اس سیارے کو دریافت کیا۔
اس کے لیے انہوں نے ناسا کی کیپلر اسپیس ٹیلی اسکوپ کے ڈیٹا کو استعمال کیا جو 2017 میں اکٹھا کیا گیا تھا۔
سائنسدانوں نے بتایا کہ اس سیارے کی اپنے ستارے کے گرد گردش کا دورانیہ زمین سے ملتا جلتا ہے جو کہ 355 دن کا ہے۔
محققین کا ماننا ہے کہ ایسا 50 فیصد امکان ہے کہ اس سیارے میں انسانی رہائش کے قابل ماحول موجود ہے۔
انہوں نے بتایا کہ زمین کے حجم کا یہ سیارہ ہمارے نظام شمسی سے 150 نوری برسوں کے فاصلے پر واقع ہے اور یہ سورج جیسے ستارے کے گرد ایسے مقام پر موجود ہے جسے قابل رہائش قرار دیا جا سکتا ہے۔
اس ستارے کو اس وقت دیکھا گیا جب وہ مختصر وقت کے لیے اپنے ستارے کے سامنے سے گزرا جس سے ایک منٹ کے لیے چمک پیدا ہوئی۔
اس سگنل کو اس وقت نو آموز سائنسدانوں نے دیکھا اور بعد میں اس پر باقاعدہ تحقیقی کام کیا گیا۔
یہ سیارہ جس ستارے کے گرد گھوم رہا ہے، وہ ہمارے سورج کے مقابلے میں زیادہ ٹھنڈا اور مدھم روشنی والا ہے تو سائنسدانوں کے خیال میں ایچ ڈی 137010 بی کی سطح پر درجہ حرارت مریخ سے ملتا جلتا ہوگا اور کسی وقت منفی 70 ڈگری تک پہنچ جاتا ہوگا۔
سائنسدانوں کے مطابق اگرچہ یہ سیارہ ہمارے نظام شمسی سے قریب ہے مگر اس تک پہنچنے میں ہمیں ہزاروں سال لگ سکتے ہیں۔
اس تحقیق کے نتائج Astrophysical Journal Letters میں شائع ہوئے۔


























Leave a Reply