بالی وڈ اداکار ورون دھون کی ٹیم نے ممبئی میٹرو ٹرین میں پش اپس پر ہونے والے جرمانے پر وضاحت دے دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی ورون دھون کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں ممبئی میٹرو ٹرین میں دیکھا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اداکار ٹرین میں لگے ہینڈلز پر لٹک کر پش اپس لگا رہے ہیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اداکار کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور میٹرو ٹرین انتظامیہ کی جانب سے جرمانے کی خبریں بھی گردش کرنے لگیں۔
اس حوالے سے ورون دھون کی ٹیم کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں جرمانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ہم ورون دھون اور ممبئی میٹرو کے حوالے سے حالیہ رپورٹس پر توجہ دینا چاہیں گے، ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ورون کو کسی قسم کا کوئی جرمانہ نہیں کیا گیا ہے۔
اداکار کی ٹیم نے یہ بھی کہا کہ میٹرو ٹرین کی انتظامیہ کی جانب سے پوسٹ کو ہٹا دیا گیا ہے، ہم اس غلط فہمی کو دور کرنے میں ان کے تعاون کے معترف ہیں، ورون شہر کے قوانین اور میٹرو ڈیپارٹمنٹ کی کوششوں کا بے حد احترام کرتے ہیں۔


























Leave a Reply