پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کل سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں کینگروز کی قیادت ٹریوس ہیڈ کو دیے جانے کا امکان ہے۔
آسٹریلوی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کپتان میچل مارش کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آرام دیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے جب کہ وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس بھی ابتدائی میچ میں آرام کرسکتے ہیں۔
میچل مارش اور جوش انگلس نے اتوار کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کا فائنل کھیلا تھا جس کے باعث مینجمنٹ ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت دونوں کھلاڑیوں کو آرام دے سکتی ہے۔
میچل مارش کی غیر موجودگی میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت ٹریوس ہیڈ کو سونپے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا جس کے لیے دونوں ٹیمیں تیاریوں کے آخری مراحل میں ہیں۔
آسٹریلوی ٹیم آج لاہور پہنچ رہی ہے، اس سیریز کے آغاز سے قبل آسٹریلوی پلیئنگ الیون میں ممکنہ تبدیلیوں پر شائقین کی گہری نظر ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کل سے کھیلی جائےگی جو 29 اور 31 جنوری کو شیڈول ہے جب کہ آخری میچ یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔


























Leave a Reply