پشاور: ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں برفباری کے بعد کمراٹ اور گلیات کی تمام شاہراہیں مکمل طور پر بند کردی گئیں۔
محکمہ سیاحت کے مطابق اپر دیر میں کمراٹ کی تمام سڑکیں شدید برفباری کے باعث بند ہیں جب کہ گلیات میں بھی شدید برفباری کے بعد تمام شاہراہیں مکمل طور پر بند ہوگئیں۔
محکمہ سیاحت نے بتایا کہ شوگران جانے والی سڑک بند اور ناران سے کاغان تک راستے کھلے ہیں۔
اسی طرح سوات میں سیاحتی مقامات تک راستے فور بائی فور گاڑیوں کے لیے کھلےہیں اور چترال میں سڑکیں فور بائی فور گاڑیوں کے لیے قابلِ استعمال ہیں۔
محکمہ سیاحت نے سیاح اور مسافروں کو سنو چین کا استعمال کر نے اور غیرضروری سفرسےگریزکرنے کی ہدایت کی ہے۔


























Leave a Reply