وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے ایک بار پھر وادی تیراہ خالی کرانے سے متعلق خبروں کو جھوٹ پر مبنی قرار دیدیا۔
میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ حکومت نے وادی تیراہ سے متعلق جھوٹے پروپیگنڈے کا سختی سے نوٹس لیا ہے، علاقے کو خالی کرانے سے متعلق غلط خبر چلائی گئی ، علاقے سے انخلا کو فوج سے جوڑنا غلط بیانی ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ رضاکارانہ طور پر نقل مکانی کرنے والوں کے لیے 4 ارب روپے کے فنڈز رکھے ہیں، علاقے میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن جاری رہتے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت صوبے کے عوام کی بہتری پر توجہ دے۔
اس سے پہلے وزارت اطلاعات نے بھی بیان جاری کیا تھاکہ وفاقی حکومت یا افواج کی جانب سے وادی تیراہ کو خالی کرانے کا حکم جاری نہیں کیا گیا۔
وزارت اطلاعات کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے صرف دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہیں ۔ ان کارروائیوں کے لیے آبادی کی منتقلی کی نہ ضرورت ہے اور نہ ہی ایسا کچھ کیا جارہا ہے ۔






















Leave a Reply