ملک میں منشیات کی اسمگلنگ کے لیے کرکٹ بیٹ اور فٹ بال استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے اے این ایف کے ڈائریکٹر انفورسمنٹ اینڈ ڈرگ ڈیمانڈ ریڈیکشن بریگیڈیئر سید عمران علی نے انکشاف کیا کہ منشیات کے دھندے کے لیے ڈارک ویب اور کرپٹو کرنسی کا استعمال ہو رہا ہے۔
بریگیڈیئر سید عمران علی نے بتایا کہ اے این ایف نے مختلف کالجز اور یونیورسٹیز سے 2025 میں ڈیڑھ ٹن منشیات ضبط کی ہیں۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے این ایف نایاب رفیق کاکہنا تھا کہ منشیات کی اسمگلنگ کے لیے کرکٹ بیٹ اور فٹ بال استعمال ہورہے ہیں۔
دوسری جانب اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائی میں 116.81 کلو منشیات ضبط کرلی گئی اور 2خواتین سمیت15 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
گارڈن ٹاؤن لاہور میں موٹرسائیکل سوار افراد سے 590گرام ایکسٹیسی گولیاں اور 198گرام ویڈ برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

























Leave a Reply