Skip to content
  • Sunday, 25 January 2026
  • 6:55 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • گیزہ کے عظیم ہرم کی تعمیر کیسے ممکن ہوئی؟ سائنسدان راز جاننے میں کامیاب

حالیہ پوسٹس

  • گوگل فوٹوز کا نیا فیچر جو آپ کو ضرور پسند آئے گا
  • سردی میں اضافہ، سندھ میں تمام اسکول 4 فروری تک صبح 9 بجےکھلیں گے
  • اگر 2 یا 3 دن میں تیراہ آپریشن نہ روکاگیا تو ہم نئی حکمتِ عملی بنائیں گے: وزیراعلیٰ کے پی
  • واٹس ایپ گروپس چیٹس میں ایسے فیچر کا اضافہ جس کا مطالبہ صارفین کافی عرصے سے کررہے تھے
  • بنگلادیش کا مؤقف تسلیم نہ کرنے پر شاہد آفریدی کی آئی سی سی پر سخت تنقید
Headline تازہ ترین

گیزہ کے عظیم ہرم کی تعمیر کیسے ممکن ہوئی؟ سائنسدان راز جاننے میں کامیاب

DAILY MITHAN Jan 25, 2026 0


گیزہ کے عظیم ہرم کی تعمیر کیسے ممکن ہوئی؟ سائنسدان راز جاننے میں کامیاب

گیزہ کا عظیم ہرم / فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

مصر کے اہرام مصر صدیوں سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں اور ان کے متعدد راز اب بھی سامنے نہیں آسکے ہیں۔

ان میں گیزہ کا عظیم ہرم یا ہرم خوفو سب سے نمایاں ہے جس کی تعمیر کو ساڑھے 4 ہزار سال سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے مگر اس سے جڑے اسرار سامنے آنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

عرصےسے سائنسدانوں کے لیے یہ سوال معمہ بنا ہوا ہے کہ ہزاروں سال قبل کس طرح قدیم مصر میں بہت زیادہ بھاری پتھروں کے ساتھ اتنے بڑے اہرام کیسے تعمیر کیے گئے مگر اب اس کا ممکنہ جواب سامنے آگیا ہے۔

گیزہ کے عظیم ہرم کی تعمیر کے حوالے سے کسی بھی قدیم تحریر میں یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ اتنے بڑے اور بھاری پتھر کیسے اٹھا کر برق رفتاری سے نصب کیے گئے اور 2 دہائیوں میں اس کی تعمیر مکمل کرلی گئی۔

ایک عام نظریہ تو یہ ہے کہ اس کے لیے ریمپس پر انحصار کرکے ایک کے بعد ایک تہہ کو تعمیر کیا گیا مگر وہ یہ وضاحت کرنے سے قاصر ہیں کہ کیسے 60 ٹن وزنی پتھروں کو سیکڑوں فٹ بلندی تک کیسے پہنچایا گیا۔

اب ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ ہرم پلی جیسے میکنزم کو استعمال کرکے تعمیر کیا گیا جو کہ اسٹرکچر کے اندر چھپا ہوا تھا۔

جرنل نیچر میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ مزدوروں نے ان بھاری پتھروں کو حیران کن رفتار سے اٹھا کر ان تک پہنچایا، کئی بار تو ایک منٹ میں ایک بلاک نصب کیا گیا۔

تحقیق کے مطابق ایسا روایتی طریقہ کار سے ممکن نہیں تھا جس میں رسیوں سے پتھروں کو اوپر کھینچا جاتا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ ہرم کے اندر کی خصوصیات اس خیال کو تقویت پہنچاتی ہیں کہ کاؤنٹر ویٹ طریقہ کار کے تحت پتھروں کو کھینچا گیا کیونکہ وہاں ڈھلوانیں ایسی ہیں جن سے چیزوں کو کھینچنا آسان ہو جاتا ہے۔

اگر یہ خیال درست ثابت ہوا تو اس سے عندیہ ملتا ہے کہ ہرم کو باہر کی بجائے اندر سے تعمیر کیا گیا اور خفیہ پلی سسٹمز کے ذریعے پتھروں کو اوپر کرکے ہرم کو بلند کیا گیا۔

اس سے قبل مئی 2024 میں ایک تحقیق میں ماہرین نے صحرا کے نیچے دبی دریائے نیل کی ایسی شاخ دریافت کی تھی جو ہزاروں سال قبل 30 سے زائد اہرام کے گرد بہتی تھی۔

اس دریافت سے یہ معمہ حل ہوتا ہے کہ کس طرح قدیم مصریوں نے اہرام تعمیر کرنے کے لیے بہت وزنی پتھر وہاں تک پہنچائے۔

40 میل لمبی دریا کی یہ شاخ نامعلوم عرصے قبل گیزہ کے عظیم ہرم اور دیگر اہرام کے گرد بہتی تھی اور ہزاروں سال قبل صحرا اور زرعی زمین کے نیچے چھپ گئی۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ دریا کی موجودگی سے وضاحت ہوتی ہے کہ کیسے 4700 سے 3700 برسوں قبل 31 اہرام اس وادی میں تعمیر ہوئے جو اب ویران صحرائی پٹی میں بدل چکی ہے۔

یہ وادی مصر کے قدیم دارالحکومت ممفس کے قریب موجود ہے اور یہاں گیزہ کا عظیم ہرم بھی موجود ہے جو دنیا کے قدیم 7 عجائب میں شامل واحد ایسا عجوبہ ہے جو اب بھی موجود ہے۔

جرنل نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ایک تحقیق میں دریا کی اس شاخ کو دریافت کیا گیا۔

تحقیقی ٹیم نے ریڈار سیٹلائیٹ ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے دریا کی اس خفیہ شاخ کو دریافت کیا۔

اس مقام کے سرویز اور نمونوں کی جانچ پڑتال سے دریا کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔

محققین کے مطابق کسی زمانے میں یہ دریا بہت طاقتور ہوگا مگر ممکنہ طور پر 4200 سال قبل قحط سالی کے باعث وہ ریت میں چھپنا شروع ہوگیا۔

گیزہ کا عظیم ہرم اس چھپے ہوئے دریا کے کنارے سے محض ایک کلومیٹر کی دوری پر موجود ہے۔اس ہرم کی تعمیر کے لیے 23 لاکھ بلاکس استعمال ہوئے تھے اور ہر بلاک کا وزن ڈھائی سے 15 ٹن کے درمیان تھا۔

محققین کا کہنا تھا کہ دریا سے یہ عندیہ بھی ملتا ہے کہ اہرام مختلف مقامات پر کیوں تعمیر کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ دریا کا راستہ اور بہاؤ وقت کے ساتھ بدلتا رہا اور اسی وجہ سے مصری شہنشاؤں نے مختلف مقامات پر اہرام تعمیر کیے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
گوگل فوٹوز کا نیا فیچر جو آپ کو ضرور پسند آئے گا
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
Headline تازہ ترین
سردی میں اضافہ، سندھ میں تمام اسکول 4 فروری تک صبح 9 بجےکھلیں گے
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
تازہ ترین
اگر 2 یا 3 دن میں تیراہ آپریشن نہ روکاگیا تو ہم نئی حکمتِ عملی بنائیں گے: وزیراعلیٰ کے پی
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ گروپس چیٹس میں ایسے فیچر کا اضافہ جس کا مطالبہ صارفین کافی عرصے سے کررہے تھے
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش کا مؤقف تسلیم نہ کرنے پر شاہد آفریدی کی آئی سی سی پر سخت تنقید
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
Headline تازہ ترین
پنجاب حکومت نے گل پلازہ سانحے کے بعدکمرشل عمارتوں کیلئے ہدایات نامہ جاری کردیا
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
تازہ ترین
خیبر پختون خوا میں گورنر راج ناممکن ہے، مجھے نااہل کرنے کی کوشش ہورہی ہے: سہیل آفریدی
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
تازہ ترین
تحقیقات کیلئے این ای ڈی یونیورسٹی کی ٹیکنیکل ٹیم کا دورہ، مختلف مقامات کا جائزہ
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
Headline تازہ ترین
بین الاقوامی جریدے کی واشنگٹن میں کامیاب پاکستانی سفارتکاری کی کُھل کر تعریف
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
تازہ ترین
اسلام آباد کی 50 فیصد سے زائد ہائی رائز عمارتوں میں فائرسیفٹی آلات مکمل نہیں: ذرائع
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
تازہ ترین
محسن نقوی کی آج قومی کھلاڑیوں سے ملاقات متوقع، ورلڈکپ کے حوالے سے لائحہ عمل پر اعتماد میں لیں گے
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ نے اس خفیہ ہتھیار کا نام بتادیا جس نے مادورو کی گرفتاری کے وقت وینزویلا کے دفاعی نظام کو جام کردیا
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
Headline تازہ ترین
وادی تیراہ میں شدید برف باری، پاک فوج کا ریلیف آپریشن بلاتعطل جاری
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
Headline تازہ ترین
سعودیہ میں منشیات کی خرید وفروخت کے 2 مجرموں کو سزائے موت دے دی گئی
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
تازہ ترین
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان علما کونسل کا افغان حکومت کے نئے فوجداری ضابطے پر تشویش کا اظہار
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
Headline تازہ ترین
کوئٹہ میں خون جماتی سردی سے سڑکوں پرکھڑا پانی جم گیا
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
Headline تازہ ترین
فصل میں گھسنے پر زمیندار نے کلہاڑی کے وار سے بھینس کی ٹانگیں کاٹ دیں
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
Headline تازہ ترین
اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں بیٹی کی پیدائش
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
Headline تازہ ترین
جنوبی ریاستوں میں برف کیساتھ شدید بارش کا خطرہ، 18 انچ تک برفباری کا امکان
DAILY MITHAN Jan 25, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ریسکیو آپریشن کے دوران تیسرے فلور سے مزید انسانی باقیات برآمد
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
پاکستان
حکومت کی وادی تیراہ کو فوجی احکامات پر خالی کرانےکی خبروں کی تردید، دعوے من گھڑت اور بے بنیاد قرار
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
پاکستان
کراچی کے 3 اضلاع میں عمارتوں کا سروے، 90 فیصد عمارتوں میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات نہ ہونے کا انکشاف
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
پاکستان
خیبرپختونخوا میں اتوارکی رات سے مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی، الرٹ جاری
DAILY MITHAN Jan 24, 2026