میئرکراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
مرتضیٰ وہاب نے گل پلازہ متاثرین کےگھروں کا دورہ کیا اور لواحقین سے ملاقات میں تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، حکومت تمام وسائل شہریوں پر صرف کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے شہریوں کےدکھ پرسیاست کی جاتی ہے، گل پلازہ سانحے کے ذمہ داران کوکٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ ہفتے 17 جنوری کی رات مشہور ترین گل پلازہ میں آگ لگ گئی تھی، جس نے پوری عمارت کو تباہ کردیا۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سُمعیہ طارق کے مطابق اب تک 71 لاشیں اور انسانی باقیات اسپتال لائی جاچکی ہیں، 22 جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل مکمل ہوچکا ہے، 6 لاشیں قابلِ شناخت تھیں جب کہ 15 لاشوں کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے ممکن ہوئی۔


























Leave a Reply