کراچی: سانحہ گل پلازہ کے تناظر میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں فائر سیفٹی سے متعلق مفت تربیتی پروگرام شروع کرنےکا اعلان کردیا۔
کامران ٹیسوری نے جامعہ بنوریہ عالمیہ کانووکیشن سے خطاب کیا۔
خطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ فائرسیفٹی سےمتعلق مفت تربیت کے لیے تمام ایسوسی ایشنز اور مارکیٹ تنظیمیں گورنر ہاؤس سے رابطہ کر سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ ہفتے 17 جنوری کی رات مشہور ترین گل پلازہ میں آگ لگ گئی تھی، جس نے پوری عمارت کو تباہ کردیا۔


























Leave a Reply