سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے کراچی کے تین اضلاع میں عمارتوں کا سروے شروع کردیا ۔
سانحہ گل پلازہ کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے شہر کےتین اضلاع میں عمارتوں کے سروے میں 90 فیصد عمارتوں میں آگ سےبچاؤ کے انتظامات نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ضلع شرقی، وسطی اور جنوبی میں رہائشی و تجارتی عمارتوں کا فائر آڈٹ شروع کیاگیا اور ایس بی سی اے نے 300 سے زائد عمارتوں میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات نہ ہونے پر نوٹسز جاری کردیے۔
نوٹسز میں عمارتوں میں تین روز کے دوران فائرسیفٹی انتظامات مکمل کرنےکا وقت دیاگیا ہے۔
ایس بی سی اےحکام کے مطابق چند عمارتوں میں فائرسیفٹی کےآلات ناکارہ حالت میں پائےگئے اور بیشتربلندعمارتوں میں ہنگامی اخراج موجود نہیں جبکہ چند عمارتوں میں ہنگامی اخراج کے راستے بند پائے گئے۔
ایس بی سی اے حکام نے بتایاکہ سروےمیں ایس بی سی اے کی خصوصی ٹیم کے ہمراہ فائر بریگیڈ عملہ بھی موجود ہے، نوٹسز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ایس بی سی اے حکام کے مطابق تین روز میں فائر سیفٹی اقدامات نہ کرنے پر عمارتوں کو سیل کیا جائےگا، مالکان اور یونینز کو فائرسیفٹی اقدامات کے ساتھ فائر بریگیڈ کا این او سی بھی لینا ہوگا، عمارتوں کا سیل کیے جانے کا کام ضلعی انتظامیہ کی مدد سے مکمل کیا جائے گا۔






















Leave a Reply