اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے متنازع ٹوئٹس کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی۔
جیو نیوز کے مطابق متنازع ٹویٹس کیس کا مختصر فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے سنایا۔
عدالت نے کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی۔
اس سے قبل آج کیس کی سماعت کے دوران ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ ہم عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرتےہیں جس کے بعد انہوں نے سماعت کا بائیکاٹ کردیا تھا۔


























Leave a Reply