جیو کی ڈرامہ سیریل ‘ایک اور پاکیزہ’ کی چوتھی قسط نے معاشرتی رویّوں کے دہرے معیار کو بے نقاب کردیا۔
حالیہ قسط میں بیرسٹر ثمن، پاکیزہ کے والد سے پوچھتی ہیں کہ ویڈیو کے معاملے پر قانونی راستہ کیوں اختیار نہیں کیا، تو اُن کا جواب خاموشی میں تھا۔
جب پاکیزہ کے والد سے پوچھا گیا کہ پیکا ایکٹ کے تناظر میں کیس فائل کیوں نہیں کرتے تو الٹا پاکیزہ کو ہی مورد الزام ٹہرا دیا کہ پاکیزہ گھر سے باہر ہی کیوں گئی تھی؟
واضح رہے کہ جیو ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ”ایک اور پاکیزہ“ اپنی مقبولیت کی نئی منازل طے کررہا ہے ، ڈرامے کی منفرد اور جرأت مندانہ کہانی نے بھرپور توجہ حاصل کررکھی ہے۔


























Leave a Reply