سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ توقع ہے امریکا جلد امیگریشن ویز ے سے متعلق پابندی اٹھالے گا۔
واشنگٹن میں کی گئی گفتگو کے دوران سینیٹرسلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پاکستان پرامیگریشن ویزے کی پابندی سے متعلق بات کررہے ہیں، توقع ہے امریکا جلد امیگریشن ویزے سے متعلق پابندی اٹھالے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی شناخت پر آنے والے افغانوں کا مسئلہ امریکی حکام کے سامنے اٹھائیں گے۔
سلیم مانڈوی والا نے مزید کہا کہ جلد پاکستان سے ایک اورپارلیمانی وفد امریکا کا دورہ کرے گا، عوامی نمائندوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کر رہےہیں۔
خیال رہے کہ چند روز قبل امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کیلئے امیگرنٹ ویزا پراسیس روکنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
متاثرہ ممالک میں صومالیہ، روس، ایران، افغانستان، برازیل، نائجیریا اور تھائی لینڈ، عراق، اردن، قازقستان، کویت، کرغزستان، لبنان، لیبیا، نیپال، کانگو، روانڈا، سوڈان ، شام، تنزانیہ، ازبکستان شامل ہیں۔
مزید برآں پاکستان، افغانستان، روس اور ایران کے لیے بھی امیگرنٹ ویزا پراسیس روک دیا گیا ہے۔


























Leave a Reply