خیبرپختونخوا ( کے پی ) کے مختلف علاقوں میں اتوارکی رات سے مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 25 سے27 جنوری تک مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ متوقع ہے، جس کے تحت چترال، دیر، سوات، شانگلہ اور کوہستان میں شدید بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔
اس کے علاوہ بالائی علاقوں میں چندمقامات پر شدید برفباری اور درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے جبکہ ہری پور، پشاور، مردان، نوشہرہ اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ادھر ناران، کاغان، کالام اور چترال میں سڑکیں بند اور پھسلن کا خدشہ ہے اور بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودےگرنےکا بھی خطرہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کرتے ہوئے پیشگی اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔






















Leave a Reply