تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف نے نیشنل بینک گولڈن جوبلی قومی اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔
نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں 50 ویں نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ کا فائنل محمد آصف اور رانا عرفان کے درمیان کھیلا گیا۔ فائنل میں دو سنچری بریک لگانے کے باوجود رانا عرفان کامیابی حاصل میں ناکام رہے۔
11فریم پر مشتمل فائنل دلچسپ وسنسنی خیز رہا، پنجاب کے رانا عرفان نے دوسرے فریم میں 112 اور ساتویں فریم میں 141کا بریک کھیلا جو چیمپئن شپ کا سب سے بڑا بریک تھا لیکن اس کے باوجود وہ محمد آصف کو شکست سے دوچار نہ کرسکے۔
محمد اصف نے چیمپئن شپ میں 8 سنچری بریک کھیلے اور پانچویں بار نیشنل چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
چیمپئن شپ کے اختتام پر انعامات بھی تقسیم کیے گئے، نیشنل بینک کے صدر رحمت حسنی، پی بی ایس اے کے صدر عبدالقادر میمن اور عالمگیر شیخ نے16 لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کیے۔
تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن ایشین ٹائٹل اور سارک چیمپئن شپ کا اعزاز جیتنے والے پاکستان کے محمدآصف کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملک کیلئے بے شمار اعزازات جیتے لیکن انہیں تاحال اعلان کردہ پوری انعامی رقم نہیں ملی اور نہ ہی اتنے ٹائٹل جیتنے پر انہیں زیادہ سراہاگیا۔


























Leave a Reply