سینئر سیاست دان اور 1965 کی جنگ کے ہیرو میجر ریٹائرڈ راجہ نادر پرویز کو روالپنڈی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
میجر ریٹائرڈ راجہ نادر پرویز گزشتہ روز روالپنڈی میں انتقال کرگئے تھے۔ ان کی وفات پر سیاسی اور سماجی شخصیات نے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا۔
میجر ریٹائرڈ راجہ نادر پرویز کی عمر 83 برس تھی۔ وہ 4 مرتبہ فیصل آباد سے اور ایک مرتبہ راول پنڈی سے رکن قومی اسمبلی بنے۔
۔ فوج میں اپنی ملازمت کے دوران 1965 اور 1971 کی جنگوں میں جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر دو مرتبہ ستارہ جرات سے نوازا گیا۔
1971 میں مشرقی پاکستان میں جنگی قیدی بننے کے بعد فتح گڑھ کے بھارتی کیمپ سے فرار ہو کر پاکستان پہنچے، فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے سیاست میں قدم رکھا تھا۔
انہوں نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز اسلامی جمہوری اتحاد سے کیا اور پھر مسلم لیگ ن کا حصہ رہنے کے بعد تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔ وہ دو مرتبہ وفاقی وزیر بھی بنے۔


























Leave a Reply