یورپی یونین نے امریکا کیساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنے کی منظوری دیدی۔
یہ فیصلہ امریکی صدر کی جانب سے گرین لینڈ پر قبضے کی باربار خواہش ظاہر کرنے اور یورپ پر ٹیرف بڑھانے کی دھمکیوں کے بعد کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ پچھلے سال ہی ہوا تھا۔ اس معاہدے کے تحت امریکی ٹیرف زیادہ تر یورپی مصنوعات پر 30 فیصد کی بجائے 15 فیصد مقرر کیے گئے، جبکہ یورپ نے امریکی سرمایہ کاری اور برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔
تاہم گرین لینڈ کے معاملے پر امریکی ٹیرف کی دھمکیوں کے بعد یورپی پارلیمنٹ کی بین الاقوامی تجارتی کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ امریکی دھمکیوں سے یورپی یونین کی خودمختاری، علاقائی سالمیت داؤ پر لگ چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس معاہدہ معطل کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا کیونکہ اب معمول کے تعلقات ممکن نہیں رہے۔


























Leave a Reply