اگر آپ اکثر صبح فون کے الارم کو بند کرکے پھر سو جاتے ہیں تو اب گوگل اس معاملے میں بھی آپ کی مدد کرے گا۔
اگر آپ اپنے اینڈرائیڈ فون میں گوگل کلاک استعمال کرتے ہیں تو بہت جلد اس میں ایک اپ ڈیٹ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ آپ الارم بجنے کے بعد دوبارہ سو نہ سکیں۔
اب آپ بڑے snooze اور اسٹاپ بٹن کو کلک کرکے الارم کو آف کرنے کی کوشش کریں گے تو ایسا ہوگا نہیں۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ وہاں بٹنوں کی بجائے ایک سلائیڈر ہوگا، اگر آپ بائیں جانب سوائپ یا سلائیڈ کریں گے الارم کچھ دیر کے لیے تھم جائے گا جبکہ دائیں جانب ایسا کرنے پر بند ہو جائے گا۔
اسکرین پر ایک بٹن کو دبانے کی بجائے مخصوص جانب سوائپ کرنے پر دماغ زیادہ بیدار ہوتا ہے۔
ایسا ہونے پر دوبارہ نیند میں کھونے کا امکان گھٹ جاتا ہے۔
9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق یہ نئی تبدیلی فی الحال آپشنل ہے۔
یعنی اگر آپ بٹنوں کو ترجیح دیتے ہیں تو اس کو دبا کر دوبارہ سوتے نہیں، تو آپ ان کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔
اگر الارم بند کرکے پھر سو جاتے ہیں تو یہ نئی تبدیلی آپ کو بیدار رکھنے میں مدد فراہم کرے گی۔
اس فیچر کے لیے گوگل کلاس سیٹنگز میں جاکر نئے ڈسمس الارم ود آپشن پر کلک کرکے آپ اپنی پسند کے طریقہ کار کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
تو بظاہر یہ معمولی تبدیلی محسوس ہوتی ہے مگر بہت زیادہ کارآمد اپ ڈیٹ ہے۔
رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے اسے بتدریج متعارف کرایا جا رہا ہے۔

























Leave a Reply