اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزيشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ آئين ایک وعدہ ہے ، اسے توڑا گیا تو رشتے خراب ہوں گے۔
اپوزيشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے جامشورو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں پر پابندی غیرانسانی ہے، حکمرانی میں حصہ اور تمام زبانوں کا احترام چاہیے ۔
انہوں نے کہاکہ خارجہ پالیسی پارلیمنٹ بنائے ، خطے کی صورتحال پر گول میز کانفرنس بلائی جائے ۔
محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ آئين ایک وعدہ ہے ، اسے توڑا گیا تو رشتے خراب ہوں گے۔
بعد ازاں حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ کھوٹے سکوں کو ہٹانے کیلئے تحریک چلانا ضروری ہے، نظام اچھا ہے پر چلانا نہیں چاہتے، بس نیت ہونی چاہیے، ملک کو چلانے کیلئے سب قوموں کو حصہ دیں تو ملک چل جائے گا۔
محمود اچکزئی نے کہا کہ 3 دن کی گول میز کانفرنس میں سب کی مل کر بات سنیں اور ملک کو چلالیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو گالی نہیں دینگے ، بس سیاست کر رہے ہیں، نواز شریف اور آصف زرداری کے ساتھ چند کپ چائے کے علاوہ ان کا کوئی ادھار نہیں، نوازشریف اور آصف زرداری جب آئیں گے تو ان کو چائے پلادوں گا۔


























Leave a Reply